Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومت 1990ء سے 23 مارچ 2023ء تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے۔جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ تحائف کی ملکیت حکومت کے پاس ہوتی ہے، تحائف تب تک حکومت کے پاس ہوتے ہیں جب تک لینے کا طریقہ نہ اختیار کیا جائے۔

 

نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی،عمران خان کی فریق بننے کی درخواست

لاہور(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی پر عمل درآمد کی درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔عمران خان کی درخواست پر عدالت نے 12 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔درخواست میں عمران خان کی جانب سے مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اشتہاری ہیں، پابندی کے باوجود ان کی تقریر میڈیا پر دکھائی جاتی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73415