Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا، تمام سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کر رہے ہیں، سینٹر طلحہ محمود

Posted on
شیئر کریں:

وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا، تمام سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کر رہے ہیں، سینٹر طلحہ محمود

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) سینیٹر طلحہ محمود نے پریس کانفرنس میں حجاج کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان بھی کردیا، اور پوسٹ حج 2023 کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے،وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حرم میں توسیعی منصوبوں اور رش کے باوجود حجاج کو بہتر سہولیات دینے میں کامیاب رہے۔ 78 فیصد حجاج کرام کو مدینہ میں نزدیک ترین رہائشیں فراہم کی گئیں۔ جبکہ 63 فیصد حجاج کو منٰی عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی گئی

انھوں نے مذید بتایا کہ 47 فیصد حجاج کو اولڈ منیٰ میں خیمے مہیا کیے گئے، حج سے قبل تمام سرکاری حجاج کو قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے واپس کیے اسی طرح وعدہ کے مطابق حج اخراجات میں بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جا رہی ہے۔ تمام سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کر رہے ہیں اور مدینہ میں دور رہائش پانے والوں کو 1 لاکھ 11 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ جن حجاج کو مشاعر ٹرین نہیں ملی، انہیں 1 لاکھ 18 ہزار روپے واپس ملیں گے جبکہ مرکزیہ میں رہائش اور ٹرین نہ پانے والوں کو کل 1 لاکھ 32 ہزار روپے ملیں گے۔

 

اسی طرح سرکاری حجاج کرام کو ساڑھے 16 ارب روپے مزید واپس کیے جائیں گے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود کہ سرکاری سکیم کا حج پیکیج اوسطا 10 لاکھ 32 ہزار روپے رہ گیا ہے۔ اور اگلے ہفتے حجاج کرام کے متعلقہ بینک اکاونٹس میں رقم کی منتقلی شروع ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بہترین کام کیا، مشکل حالات کے باوجود مذہبی امور کے عملہ نے پاکستان اور سعودی عرب میں انتھک محنت کی ۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج 2024 کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار کا ملکی کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔ خواہش ہے کہ حج اخراجات قسطوں میں لیے جائیں ، انھوں نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے دو پیکیج ہوں جبکہ عازمینِ حج کی جامع تربیت کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77279