The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں نو قائم شدہ سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا، جو صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے

Chitral Times

وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں نو قائم شدہ سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا، جو صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے

وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں نو قائم شدہ سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا، جو صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے

وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں نو قائم شدہ سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا، جو صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء ، میجر ریٹائرڈ محمد سجاد اور پختون یار کے علاوہ کمشنر پشاور اور محکمہ زراعت کے اعلی حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں نو قائم شدہ سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کر دیا۔ سنٹر آف ایکسیلینس 650 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا یے جو صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ زراعت کو 90 موٹر سائیکل ، 6 ٹریکٹرز اور 6 منی ٹرکس کی چابیاں حوالہ کیں اور زرعی تحقیقاتی ادارے میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا جائزہ لیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کررے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اس کے وسائل اور استعداد کو بروئے کار لانا ناگزیر ہے، ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے ، بد قسمتی سے ماضی میں  ان وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خودمختار ہونے کے لیے مالی  لحاظ سے خود کفیل ہونا ضروری ہے، ہم صوبے میں اداروں کو مالی لحاظ سے مضبوط اور حقیقی معنوں میں خود مختار بنا رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا غذائی پیداوار کو بڑھانے کے لیے تحقیق نہایت ضروری ہے اور نو قائم شدہ  سنٹر آف ایکسیلنس اس سلسلے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا، ہماری حکومت غذائی پیدوار بڑھانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے سالوں سال سے جاری منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں،

گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف منصوبوں کی تکمیل سے 4 لاکھ کنال زمین کو زیر کاشت لایا جا چکا ہے جبکہ رواں سال چھوٹے ڈیموں کے مزید چار منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا جن سے مزید 4 لاکھ کنال اراضی کو زیر کاشت لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبہ پر بھی کام جاری ہے، اس منصوبے سے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت بنایا جائے گا اور یہ پورے ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو اپنے اندر تبدیلی لانا ہوگی، اور خامیوں کی نشاندھی کر کے ان کا تدارک کرنا ہوگا، ہم نے اپنی ذات سے نکل کر اجتماعی طور پر ملک و قوم کا سوچنا ہے، اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے اپنی حکومت کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں نان ٹیکنیکل اور مقامی سطح کی پوسٹوں پر بھرتی صرف مقامی لوگوں کی ہوگی، ان پر بندوبستی اضلاع سے کوئی بندہ بھرتی نہیں ہوگا،ٹیکنیکل پوسٹوں پر بھی متعلقہ علاقے کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ جانفشانی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

chitraltimes cm kp inaugurated agri research center 5

chitraltimes cm kp inaugurated agri research center 4

chitraltimes cm kp inaugurated agri research center 3

chitraltimes cm kp inaugurated agri research center 2