The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت

Chitral Times

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کو مزید فعال اورمستحکم بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں کمیشنز میں خدمات کی فراہمی کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لیے متعلقہ قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جس مقصد کے لیے ادارے بنے ہیں ان کے سو فیصد نتائج حاصل ہوں۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اور خیبر پختونخوارائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے دو الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاو ہ چیف کمشنر خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن فرح حامد خان، رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے کمشنرز ذاکر حسین، محمد عاصم امام اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن اوررائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے پس منظر ، مینڈیٹ ، لیگل فریم ورک، کار کردگی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چیف کمشنر جبکہ خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں دو کمشنرز کی فوری تعیناتی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے عوام کوموثر انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری افسران کی ترقی کے سلسلے میں دونوں کمیشنزسے سرٹیفکیٹ کی شرط شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے ان دونوں اداروں کو وسیع پیمانے پر عوامی آگہی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ادارے عوام کو مینڈیٹ اور خدمات بارے آگاہی دینے کےلئے پر خصوصی مہم چلائیں تاکہ عوام کو ان دونوں اداروں بارے علم ہو اور وہ اپنی شکایات کی دادرسی کے لیے رجوع کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کے زیر اہتمام کھلی کچہریوں میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے نمائندوں کو بھی شرکت کرنے اور لوگوں کو اپنے ادارے بارے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے اداروں پر اعتماد کا انحصار شکایات کے بر وقت ازالے پر ہے، عوام شکایت ہی تب لاتے ہیں جب ان کا اعتماد ہو کہ ادارے موجود ہیں جو کہ ازالہ کریں گے. رائٹ ٹو انفارمیشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلومات مانگنے کے کلچر کو معلومات کی فراہمی کے کلچر میں تبدیل کرنا ہوگا۔

chitraltimes cm kp ali amin gandapur chairing information commission meeting

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور کا نیو پشاور ویلی ہاو سنگ پروجیکٹ کی تیز رفتار ترقی پر زور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو نیو پشاور ویلی ہاو ¿سنگ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یہ منصوبہ پشاور کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کی بین الاقوامی معیارکے مطابق تعمیر و ترقی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ نیو پشاور ویلی ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کو علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اعلیٰ ترین معیارکا عکاس ہونا چاہیے۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے میں اربن فارسٹری کو بھی شامل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور اس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہاو ¿سنگ اسکیم کے اندر چھوٹے جنگلات متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
محکمہ بلدیات کے سیکرٹری داو ¿د خان، پشاور ڈو یژن کے کمشنر ریاض خان محسود، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ، ان کے خاندان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم سب کو فخر ہے ، یہ پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرومیں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہےں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔