وزیر اعظم نے سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان چترالی کو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعظم نے چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان کی کارکردگی کو سراہتے ہویے انکو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔یہ چیک انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ہونہار کھلاڑی الطاف الرحمان کو پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کیا
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا۔منگل کو وزیر اعظم نے وفاقی وزرامریم اورنگ زیب،احسان مزاری،شزا فاطمہ خواجہ،اور نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ اس یونیورسٹی کا افتتاح کیا
گلگت بلتستان کابینہ کے 12 ارکان نے حلف اٹھا لیا
گلگت(چترال ٹایمز رپورٹ)گلگت بلتستان کابینہ کے 12 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی۔اس اہم تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش، گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان، سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیداران،سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔