Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر آئی ٹی کی پی ٹی اے کو غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

وزیر آئی ٹی کی پی ٹی اے کو غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشنز بلاک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا۔امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کی کارروائیوں میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں، عوام ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائیایسیعناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، قرضہ ہزاروں کا اور واپسی لاکھوں میں ہوتی ہے۔امین الحق نے مزید کہا کہ صارفین بناسوچے سمجھے آن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سیمتاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سیشیئرنہ کریں، آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

 

میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، سافٹ وئیر ٹھیک کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تردید

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔پیر کو یہاں بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76768