The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیرخزانہ خیرپختونخوا کی طرف سے پیش کردہ صوبائی بجٹ تقریر کا مکمل متن

Chitral Times

وزیرخزانہ خیرپختونخوا کی طرف سے پیش کردہ صوبائی بجٹ تقریر کا مکمل متن

وزیرخزانہ خیرپختونخوا کی طرف سے پیش کردہ صوبائی بجٹ تقریر کا مکمل متن

1۔ غیر معمولی حالات، غیر معمولی بجٹ کا تقاضہ کرتے ہیں۔

جناب سپیکر!
ملکی حالات نارمل نہیں ہیں۔لہٰذا صوبے کا بجٹ معمول سے ہٹ کر ہے۔
3 پچھلے پانچ سالوں کے بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کو بہتر بنا نا تھا۔لیکن ہماری وفاقی حکومت کو بیل آؤٹ پیکیج کے لئےIMFکے پاس جانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔اگرگذشتہ وفاقی حکومت نے بہتر فیصلے کئے ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔اگر گذشتہ قیادت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہوتے،غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی جاتی،مناسب ترقیاتی کاموں میں پیسہ لگایا جاتا، اہم شعبوں اور اِداروں کے خسارے کو کم کیا جاتا، گورننس میں ریفارمز لائی جاتیں،تو حالات بہتر ہوتے۔انڈسٹری پھل پھول رہی ہوتی، برآمدات بڑھ چکی ہوتیں، سرمایہ کاری میں اضافہ ہو چکا ہوتا، فارن ایکسچینج ریزرو میں اتنی تیزی سے کمی نہ آتی اور ڈالر آج 135روپے کی بجائے100روپے کا ہوتا اور ہمیں اس معاشی چیلنج کا سامنا نہ کرنا پڑتا جو آج ہمیں درپیش ہے۔

3 لیکن گذشتہ حکومت میں یہ مشکل فیصلے کرنے کی ہمت نہیں تھی۔لہٰذاPTIکو ایسی وفاقی حکومت ملی جو کہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔

3 3آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا ہوگا کہ صوبے کا اِس سے کیا تعلق؟ لیکن کیونکہ ہم اپنے بجٹ کے لئے 90%وفاق پر انحصار کرتے ہیں لہٰذا وفاقی حکومت کی پالیسیوں کاہمارے منصوبوں پرگہرا اثر پڑتا ہے۔

3 یہ بجٹ صوبے کے لئے منفرد بجٹ ہے:۔یہ بجٹ مالی سال کے درمیان میں پیش کیا جا رہا ہے۔الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے ہماری پچھلی صوبائی حکومت نے بہترین جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ آنیوالی نئی حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق بجٹ بنائے۔
3 تاہم اللہ کی مہربانی سے تحریکِ انصاف کو دوبارہ موقع ملا کہ ہم اپنے ریفارمز ایجنڈا کو عملی جامہ پہنائیں۔یہ وسط مدتی بجٹ چار عوامل کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔پچھلی حکومت کی پالیسی کا تسلسل، ایک نیا اور مزید بہتر ریفارمز ایجنڈا، حقیقت پسندی پر مبنی بجٹ اوراِس مشکل معاشی صورتحال کا اِحساس، جس سے اِس وقت ملک گزر رہا ہے۔

3 لہٰذا یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو کہ وقت اور حالات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

2۔ ایسے حالات میں وہ واحد چیز جس پر ہم بھروسہ کر سکتے ہیں۔وہ اِس صوبے کے لوگوں کا باشعور ہونا ہے۔

جناب سپیکر!
اِن مشکل حالات میں ہم صرف صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے عوام کی سمجھ اور شعور پر ہی بھروسہ کر سکتے ہیں۔ہم پورے اعتماد کے ساتھ مشکل فیصلے کر سکتے ہیں۔کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ اِس صوبے کے عوام صحیح اور غلط میں بہتر فرق کر سکتے ہیں۔

3 پاکستان کے دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام اپنی حکومتوں کی کارکردگی کا زیادہ بہتر انداز میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔ہماری عوام ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں یعنی اپنے نمائندوں کو منتخب کرتی ہے۔انہوں نے ہمیشہ ہمارا کڑا احتساب کیا ہے۔

3 کیسا احتساب؟90sکی دہائی میں اقتدار PPP،ANPاورPML(N)میں ہی بار بار منتقل ہوتا رہا۔2002میں جب صوبے کے عوام روایتی سیاستدانوں سے مایوس ہوئے تو انہوں نےMMAکو بھاری مینڈیٹ دے دیا۔پھر جبMMAنے بھی Deliverنہیں کیا تو یہ مثالی مینڈیٹANPکو منتقل ہوگیا۔اور پھر جبANPبھی ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوئی تو2013میں صوبے کے عوام نے نئے پاکستان کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا۔

3 عمران خان نہ صرف دوسروں سے منفرد ہیں ۔بلکہ کچھ منفرد کرنے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔پھر2018میں جس صوبے نے کبھی کسی پارٹی کو مسلسل دوسری بار منتخب نہیں کیا، نے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ منتخب کیا بلکہ صوبائی اسمبلی میں تاریخی دو تہائی اکثریت بھی دی۔اور وہ صوبہ جس میں ہمیشہ مخلوط حکومتیں ہی بنتی رہیں،اس میں70سال میں پہلی دفعہ سنگل پارٹی برسرِ اقتدار آئی۔عوام نے ہمارا ساتھ دیا کیونکہ ہم نے پہلی حکومتوں سے زیادہ اچھے کام کئے۔
3 اِن مشکل حالات سے گزرتے ہوئے ہمیں اِس بات کا احساس کر نا ہوگا کہ ہم صحیح سمت میں جائیں گے تو پھر پختونخواہ کے عوام ہمارا ساتھ دیں گے۔

3۔ پختونخواہ میں PTIکی کارکردگی۔

جناب سپیکر!
اب ہمPTIکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔کیونکہ یہ اِس بجٹ کی روح کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے۔

3 کیا PTI کے MPAsنے روایتی سیاست کرتے ہوئے اپنے حلقوں میں بہت سے کام کئے؟ کیا انہوں نے نوکریاں دیں، یا ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرائیں یا پھر ترقیاتی فنڈز اور ٹرانسفارمرز تقسیم کیے۔ اگر ایسا ہوتا تو PPP اور ANP کو اور پنجاب میں PML-N کو اقتدار سے محروم نہ ہونا پڑتا۔

3 کیا PTI نے اپنے تمام وعدے پورے کیے؟جیسا کہ ہمیں اپوزیشن اور میڈیا ہر روز یاد دلاتے رہے؟بالکل نہیں ۔ ہم نے کوشش کی، ہم نے سیکھا۔ ہم نے اچھے کام بھی کیے اور ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں۔

3 لیکن ایک بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ PTIکی کارکردگی کی اہم بات یہ ہے کہ ہم نے جو کیا وہ مختلف تھا،جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
3 روایتی سیاست اپنے منظورِ نظر افراد کو نوکریاں دینے کا نام ہے۔ بڑی تعداد میں بھرتی ہونے کی وجہ سے سب سے آسان کام ایک اُستاد کی نوکری دینا ہے، PTIنے اپنی قیادت سے استادوں کو بھرتی کرنے کا اختیار لے لیا اور میرٹ پر مبنی ٹیسٹ کا نظام شروع کیا۔
3 روایتی سیاست مقامی پولیس کے ذریعے اپنے حلقے کو کنٹرول میں رکھنے کا نام ہے۔PTIنے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا۔
3 روایتی سیاست میں حلقے کے ترقیاتی فنڈMPAکے اختیار میں ہوتے ہیں۔جبکہ PTIنے نہ صرف ترقیاتی بجٹ کا 30% نئی مقامیحکومتوں کودیا۔بلکہ اِن فنڈز کی یونین کونسل سے بھی نیچے3000سے زائد ویلج کونسلز کی سطح تک رسائی یقینی بنائی۔جس کے تحت ہر ویلج کونسل کو کم ازکم20لاکھ روپے ملے۔

3 اگر روایتی سیاست چلتی تو اس وقتPTI کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔اس کے برعکس یہ پارٹی زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئی ہے اور اب نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔PTIنے صوبے میں اقتدار اور ترقی کی روایات تبدیل کر دی ہیں۔اس نے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو فروغ دیا۔اور اختیارات کو اس Levelتک منتقل کیا جو کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

4۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام نے ایک بار پھر اس حکومت پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے مطابق فنڈز کا استعمال کیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں اور عام عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔
3 قانون سازی:۔ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ریکارڈ قانون سازی کی اور 182 قوانین کا اجراء کیا جن میں معلومات تک رسائی کا قانون، خدمات تک رسائی کا قانون، conflict of interest اور whistle blower قوانین شامل ہیں۔ یہ تمام قوانین عوام کو بااختیاربناتے ہے۔
3 تعلیم:۔ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی نے تعلیمی نظام میں بہتری محسوس کی ہے۔ سکولوں کی حالت بہتر ہوئی ہے اور بھوت سکولوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ 75% سکولوں میں چار بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ پانچ سال پہلے صرف 50% سکولوں میں یہ سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔
چالیس ہزار اساتذہ کو میرٹ پر NTS کے ذریعے بھرتی کیا گیا۔ اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنا یا گیا۔ جس کا تناسب اب 90% سے زائد ہے ۔ جوکہ اس صوبے میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہتر نصاب،جدید طریقہ امتحانات اور اساتذہ کی تربیت کی صورت میں ایک بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
3 صحت:۔ صحت کا بجٹ پانچ سالوں میں دگنا ہوا ہے آبادی کے 70% لوگوں کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس سے 20ملین لوگ صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔MTI ایکٹ کے اجراء سے ہسپتالوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں سہولیات بشمول ڈاکٹرز کی موجودگی، بیڈز اور ادویات کی فراہمی میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔
3 امن عامہ اور انصاف کی فراہمی:۔ پولیس کو سیاسی کی مداخلت سے پاک کرنے کا اعزاز بھی تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہے۔ کم وسائل کے باوجود پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا۔ 8 پولیس ٹریننگ کے ادارے قائم کئے گے۔
ہمارے صوبے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں سب سے پہلےCivil Law Act کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت تمام سول کیسز ایک سال میں نمٹائے جائیں گے۔ مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے 17000 سے زائد کیسز نمٹائے گئے ہیں۔ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 85% کمی آئی ہے۔ جبکہ پچھلے 5 سالوں میں اغوا برائے تاوان کے کیسز میں بھی 90% کمی ہوئی ہے۔
3 لوکل گورنمنٹ:۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ سسٹم کو یونین کونسل سے بھی نیچے گاؤں کی سطح تک منتقل کیا گیا ہے۔ اس معزز ایوان میں موجود 20 سے زائداراکین لوکل گورنمنٹ سسٹم سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ تین سالوں میں 50 ارب روپے سے زائد رقم ترقیاتی کاموں کے لیے منتقل کی گئی ہے، جوکہ اوسط 15 ارب روپے سالانہ بنتے ہیں۔ اگر پنجاب سے موازنہ کیا جائے تو وہاں تین ہزار دیہی یونین کونسلز کو 13 ارب روپے ملے۔ جن میں 10 ارب روپے صرف تنخواہوں کی مدمیں دیے گئے ہیں، جبکہ 2001 کے ایکٹ کے مطابق سالانہ ترقیاتی فنڈز کا حجم صرف ایک ارب روپے تھا۔اس نئے نظام حکومت کے ثمرات پائیدار ترقی اور سروس ڈیلیوری کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔
3 ماحولیات:۔ بلین ٹری سونامی پروگرام کی کامیاب تکمیل ہماراایک اور کارنامہ ہے ۔ جوکہ نا صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی طور پر سراہا گیا اس پروگرام سے نہ صرف روزگار فراہم ہوا، بلکہ ماحول میں بھی بہتری آئی یہ اس بات کا ثبوت فراہم کرنا ہے کہ پاکستان میں اس قسم کے ترقیاتی اقدامات بھی کئے جاسکتے ہیں۔
3 ہم نے جو کچھ کیا ذمہ داری سے کیا۔باوجود اس کے کہ گذشتہ سال الیکشن کا سال تھا ، ہمارا صوبہ واحد صوبہ تھا جس کے پاس سال کے آخر میں رقم کی بچت تھی کیونکہ ہم نے فنڈز کا بے دریغ استعمال کرنے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔میں یہ سب اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ یہ اس ایوان، اس صوبے اور اس ملک کیلئے بہت اہم موقع ہے۔
سیاست میں زندگی کے دوسرے پہلوؤں کی طرح ہم پرہمیشہ عوام کا یہ دباؤرہتا ہے کہ ان کے ضروری مسائل جلد حل ہوں۔ پچھلے 5 سالہ دور کی کارکردگی سے عیاں ہے کہ ایسا ماحول جہاں لوگوں کو یہ توقعا ت وابستہ ہوں کہ سسٹم کے غیر فعال ہونے کیوجہ سے قوانین کو بالائے طاق رکھ کر ان کے مسائل ہوں گے، وہاں اگر آپ سسٹم کو مضبوط کرنے کی اہمیت اُجاگر کریں توہ نہ صرف آپ ان کادل جیت سکتے ہیں بلکہ ووٹ بھی۔
ہم نے اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ پانچ سال کے سفر کا آغاز کردیا ہے کیونکہ اس ملک اور صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جوکہ مستقل مزاج ،کام کرنے کاتہیہ اور عزم وحوصلہ رکھتی ہو اوراس ملک اور صوبے کی بچوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہو۔

5۔ بجٹ2018-19کا جائزہ۔
جناب سپیکر!
اب ہم بجٹ2018-19کے اعداد و شمارپر ایک نظر ڈالتے ہیں۔بشمول 4ماہ کے بجٹ کے جو کہ پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔
333 ملک کی موجودہ معاشی صورتحال IMF کے ساتھ جاری مذاکرات اور وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اضافی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ہماری کل متوقع آمدن 648 ارب روپے ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 618ارب روپے ہے، اس طرح یہ بجٹ 30ارب روپے فاضل ہے۔
3 گذشتہ سال کے محصولات کا تخمینہ 603 ارب روپے تھا جس کے مقابلے میں صوبے کو 498ارب روپے وصول ہوئے اس طرح اس سال کا 648ارب روپے کا بجٹ پچھلے سال کے تخمینے سے 75%اور اصل محصولات سے30%زائد ہے۔
3 618 ارب روپے کے اخراجات کو جاری اخراجات اور سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
3 جاری اخراجات کی مد میں438ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لئے180ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

6۔ موجودہ مالی سال کے بجٹ کی خصوصیات۔
جناب سپیکر!
اس سے پہلے کہ میں ان اعداد و شمار کو مزید تفصیل سے بیان کروں، میں اِس معزز ایوان کواُن ترجیحات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو ہم آئندہ چند ماہ کے لئے تجویز کر رہے ہیں۔یہ بجٹ خیبر پختونخواہ کو بہترین صوبہ بنانے کے لئے پانچ سالہ اصلاحاتی ایجنڈے کی طرف پہلا قدم ہے۔
3 ہماری پہلی ترجیح صوبے کے غریب عوام ہیں، اِس لئے اِس بجٹ میں کسی صوبائی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔یقیناًہم ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے مربوط کوششیں کرتے رہیں گے، لیکن ہم خیبر پختونخواہ کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔
3 ہم صحت انصاف کارڈکا دائرہ کار وسیع کررہے ہیں۔وفاقی حکومت پہلے ہی اس پروگرام کی قبائلی اضلاع تک توسیع کیلئے فنڈز کا اعلان کرچکی ہے۔ اس سال ہم آٹھ لاکھ مزید خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ معذروں، بیواؤں اور بزرگوں کو صحت اِنصاف کارڈ تک رسائی حاصل ہو۔ ہم ایک ایسا نظام بھی وضع کریں گے جس کے تحت اگر کوئی خاندان سروے میں شامل ہونے سے رہ گیا ہو، وہ بھی درخواست دے کر انصاف کارڈ حاصل کرسکے۔ یہ ہمارے 100 Days Agenda کا اہم وعدہ تھا جوکہ ہم پورا کرنے جارہے ہیں۔
3 ہم صوبے کے نوجوانوں کیلئے فنڈز مختص کررہے ہیں:۔صوبے کے نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی اور تربیت کیلئے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے تحت نہ صرف KP Impact Challenge پروگرام کو توسیع دی جائے گی بلکہ غریب نوجوانوں،لڑکیوں، اور معذوروں کیلئے نئے پروگرام بھی لائے جائیں گے۔ اس طرح ہم اپنے 100 Days Agenda کے تحت ایک اور اہم وعدہ پورا کررہے ہیں۔
3 ہم تعلیم، صحت، امن عامہ، تعمیرات، پانی اور لوکل گورنمنٹ سمیت ان تمام شعبوں میں ریکارڈ فنڈز مختص کررہے ہیں۔ جو PTI کے منشور کا مرکزی حصہ ہیں۔مثال کے طور پر ہم سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 9ارب 60کروڑ روپے مختص کررہے ہیں۔ اسی طرح ہم تھانہ کلچر ختم کرنے اور پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے تھانے کی سطح پر بجٹ متعارف کرارہے ہیں۔
ہم اِس سال خصوصی طو ر پر100 Days Agenda کے تحت کیے جانے والے اقدامات کیلئے 2ارب روپے مختص کررہے ہیں۔ جوکہ ایک مخصوص طریقہ کار سے خرچ کیے جائیں گے جس کے تحت 100 Days Agenda سے متعلق پراجیکٹس کی منظوری دی جائے گی۔
ہم حقیقت پسندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے 90 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری منصوبوں کو دے رہے ہیں۔ ہماری خاص ترجیح 10 اہم منصوبوں کو اس سال مکمل کرنا ہے۔یہ سب آغاز ہے۔ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔اور بہت کچھ کر بھی رہے ہیں۔لیکن ہمارے لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔اس لئے ہم نے صرف اپنی کامیابیوں پر ہی اکتفا نہیں کرنا بلکہ ہر ایک روپے اور اور ہر ایک منصوبہ جو کہ صوبے کے لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے، کے لئے خود کو جوابدہ بنا نا ہے،کیونکہ انہی لوگوں کے اعتماد کی وجہ سے ہم اِس ایوان میں موجود ہیں۔

7۔ محصولات
جناب سپیکر!
اب ہم صوبے کو دستیاب وسائل سے شروع کرتے ہوئے بجٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہیں۔
3 سال 2018-19 کیلئے ہمارے بجٹ کے محصولات کا تخمینہ 648ارب روپے ہے۔ یہ رقم پچھلے سال کے تخمینے 603ارب روپے سے ساڑھے سات فیصد زیادہ ہے۔
3 اس رقم کی تفصیل کچھ یو ں ہے۔
426 ارب (66%) مرکزی حکومت سے متعلق موصول ہونے ہیں۔ جس میں 360 ارب وفاقی ٹیکسز کی مد میں ا ور 23 ارب روپے تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے ہیں۔
65ارب روپے(10%) بجلی کے خالص منافع کی صورت میں ملنے ہیں۔ جس میں 36ارب کے بقایاجات بھی شامل ہیں۔
41 ارب روپے (6%)صوبائی ٹیکسز اور نان ٹیکسز سے وصول ہوں گے۔
71 ارب روپے (11%) بیرونی امداد کی صورت میں ملیں گے۔
جبکہ 45 ارب روپے کی (7%) دیگر محصولات ہیں۔
3 تاہم ان رقوم کا ملنا چند عوامل پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مالی سال میں اصل وصول شدہ رقم 493 ارب روپے ہے۔

پہلی اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کو ان رقوم کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، ٹیکس کی وصولی بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرنا ہوگی ۔گذشتہ برس صوبے کو 326ارب روپے کے مقابلے میں 303 ارب روپے دیے گئے۔ 23 ارب روپے کی یہ کمی ہمارے جیسے چھوٹے صوبے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کو بجلی کے خالص منافع میں ہمیں ہمارا جائز حصہ دینا ہوگا۔PTIکی گذشتہ حکومت اور خصوصاً سابق وزیر اعلیٰ کی انتھک کوششوں سے بجلی کے خالص منافع جو کہ1991-92سے 6 ارب روپے کی سطح پر برقرار تھا کوUncapکر دیا گیا۔اس سال اِسی مد میں ہمیں29 ارب روپے ملنے ہیں۔لیکن ہم36 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔کیونکہ ہمارے لئے اپنے غریب عوام کی قسمت بدلنے کے لئے ایک ایک روپیہ اہم ہے۔مزید یہ کہ ہمیں امید ہے کی اس سال ہم NHP کے مسئلے کو AGN Qazi فارمولے کے تحت حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس سے ہمارا بجلی کا سالانہ منافع 100ارب روپے سے بھی بڑھ جائیگا۔
تیسرا اہم شعبہ جس پر صوبے کو کام کرنے کی ضرورت ہے وہ آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔:۔ہماری صوبائی آمدن بجٹ کا صرف 6% ہے، جبکہ پنجاب اور سند ھ کی آمدن 20 فیصد ہے۔ ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے ہمیں ہر سال زیادہ رقم چاہیے ہوگی اور زیادہ رقم کا بندوبست کرنے کا سب سے بہترین طریقہ اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔اس بجٹ میں ہم کسی ایک ٹیکس میں بھی اضافہ نہیں کر رہے۔ لیکن ہم اپنے شہریوں اور صوبے کے کاروباری طبقے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ٹیکسز اور دیگر واجبات ادا کریں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آمدن میں اضافہ ہماری حکومت کی اور میری بحثیت وزیر خزانہ سب سے اہم ترجیح ہوگی۔

8۔ اخراجات۔
جناب سپیکر!
اب ہم اخراجات کی طرف آتے ہیں۔
3 ہم اپنے اخراجات کو618 ارب روپے تک محدود کر رہے ہیں۔اس طرح اس سال ہمارا بجٹ30 ارب روپے فاضل کا ہے۔اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہمیں یہ زائد رقم ضرورت نہیں یا ہم خرچ نہیں کر سکتے۔بلکہ میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے پاس اس سے زیادہ رقم ہوتی اور انشاء اللہ ہم اگلے پانچ سالوں میں زیادہ فنڈز کی فراہمی کی کوشش بھی کریں گے۔لیکن وفاقی حکومت کو گذشتہ حکومت کے اسراف کا ازالہ کرنے کے لئےIMFسے قرضہ لینا پڑ رہا ہے۔جس کے لئےIMFتمام ملک میں بہتر مالیاتی نظم و ضبط کا مطالبہ کر رہا ہے اور یہ زائد بجٹ اسی سلسلے میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔کیونکہ ہم ایک ملک ہیں۔اور ہم نے ملکر ہی اس کو مضبوط بنانا ہے۔
3 اس سال کے جاری اخراجات438بلین ہیں۔پچھلے سال کے جاری اخراجات کل اخراجات کا 70% تھے۔
صرف تنخواہوں اور پنشن کی کل لاگت316بلین ہے۔جبکہ پچھلے سال یہ لاگت271بلین تھی۔اس طرح یہ17%زائدہے۔یہ ر قم2010-11 میں 87 ارب روپے تھی۔جو کہ بجٹ کا صرف40%تھی۔جبکہ آج یہ بجٹ کا50فیصد ہے۔یہ بات نہایت اہم ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ہم اپنے لوگوں کے لیے روزگار کے دیگر مواقع مہیا کریں اوحکومت کے اخراجات کو کنٹرول کر نے کا سوچیں، یہ وہ اہداف ہیں جن کاحصول ہم نے سال بھر میں کرنا ہے۔
صوبائی Non-Salary تخمینہ 65 بلین ہے اور ضلع کی سطح پر Non-Salary بجٹ کا تخمینہ 23 بلین ہے، جوکہ کل ملا کر 88 بلین بنتا ہے۔ پچھلے سال کے 73 بلین کے مقابلے میں یہ بجٹ 21فیصد زائد ہے۔ اگر اخراجات کو 10فیصد کم کیا جائے تو ترقیاتی کاموں کے لیے مزید 8 بلین روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔
3 اس سال کے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 180بلین روپے کا ہے۔
جبکہ یہ یاد رہے کہ ہم 30بلین اضافی بجٹ پیش کر رہے ہیں، پچھلے سال کا بجٹ 148بلین روپے تھا۔ اسطرح یہ پچھلے سال کے اصل اخراجات سے تقریباً 21فیصد زائد ہے۔
3 ترقیاتی بجٹ اپنے وسائل کے 109بلین روپے پر مشتمل ہے۔ جس میں سے 80 بلین روپے صوبائی سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف کیے جائیں گے جبکہ 29 بلین روپے ضلعی حکومتیں اپنے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کریں گی۔ جبکہ غیر ملکی امداد کا تخمینہ 71 بلین روپے کا ہے۔
3 سالانہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 1376 منصوبے شامل ہیں، جس میں 1155جاری اور 221نئے منصوبے شامل ہیں۔
33 ہم Financial Management کو بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں اس لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 90فیصد حصہ جاری منصوبوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ تاکہ جون تک اس حکومت کے ایجنڈا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ ہموار ہوسکے۔
3 پچھلی حکومت کو اس بات کا credit جاتا ہے کہ انہوں نے صوبے کی ترقی کو ایک نئی جہت دی۔یقیناًترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، اور کاش ہم ان سب کو Finance کرسکتے زیادہ ترقی کے حصول کے لیے میں پھر دہراؤں گا کہ ہمیں اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ اخراجات کو کم کرنا ہے۔ اور اپنے ترقیاتی نظام کو بہتر بنا نا ہے۔ ہمیں اپنےThrow forward کو کم کرنا ہے جو کہ اس وقت چھ سال کی سطح پر ہے۔جس کے لئے ہم اس سال ایک جامع جائزہ لیں گے، تاکہ ہم پیسے کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرسکیں۔ تاکہ صرف ہونے والی زیادہ سے زیادہ رقم عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنا سکے۔

9۔ بجٹ کی تفصیل:۔
تعلیم
جناب سپیکر!
اب ہم اہم شعبوں کی تفصیلات میں جاتے ہیں۔
3 تعلیم PTI کیلئے سب سے اہم شعبہ ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے بہتر سرمایہ کاری وہ ہے جو ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے کرتے ہیں۔
خیبر پختونخواہ تقریباً 167 ارب30کروڑ روپے تعلیم کے شعبہ میں خرچ کرے گا۔ جوکہ کل بجٹ کا 27 فیصد سے بھی زائد ہے۔ اس میں 146 ارب 11 کروڑ روپے ابتدائی وثانوی تعلیم کے لیے، 18 ارب 80 کروڑ روپے اعلیٰ تعلیم کیلئے جبکہ 2 ارب 42 کروڑ روپے فنی تعلیم کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ گذشتہ سال تعلیم پر ہمارا کل خرچہ 131 ارب روپے تھا۔ اس طرح ہم نے تعلیم کے بجٹ میں اس سال تقریباً 28فیصد اضافہ کیا ہے۔
3 ہمارے تعلیمی بجٹ کا تناسب دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ پاکستان کے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے کیونکہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب 17 فیصد، سندھ 19 فیصد اور بلوچستان 14 فیصدبجٹ تعلیم پر خرچ کررہا ہے۔ مزید یہ کہ یہ رقم ہماری صوبائی GDP کا تقریباً ساڑھے چار فیصد بنتی ہے۔ یقیناًاس میں کافی بہتری آئی ہے۔ مگر پھر بھی ابھی بہت کچھ کرنے کی گنجائش ہے۔
3 محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور فنی تعلیم میں اساتذہ کی کل تعداد تقریباً 2 لاکھ ہے۔ جس پر ہم سالانہ 100 ارب کے قریب خرچ کرتے ہیں۔ اگر چہ یہ ہمارے ترقیاتی بجٹ میں شمار نہیں ہوتا مگر پھر بھی یہ ہمارے بجٹ کا سب سے بڑا اور اہم ترقیاتی جُزہے۔
3 اس کے علاوہ ADP میں 21 ارب روپے تعلیمی منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 ارب 60 کروڑ روپے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص ہیں۔دیگر اہم منصوبوں میں سیکنڈری سکولوں کی طالبات کیلئے وظائف اور تمام صوبے میں نئے سکولوں کی تعمیر اور اب گریڈیشن شامل ہیں۔
3 اگلے چند دنوں میں ہم اپنا 2018-23 کا تعلیمی خاکہ جاری کریں گے۔ جس میں آپ دیکھیں گے کہ اگلے پانچ سالوں میں ہمارا بنیادی ہدف کوالٹی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ہماری اصل منزل سکول تعمیر کرنا نہیں بلکہ صوبے کے 30ہزار سکولوں میں سے ہر ایک کو صحیح معنوں میں علم کا ایک ایسا مرکز بنانا ہے جس پر لوگوں کا اعتماد ہو۔

صحت:۔
جناب سپیکر!
اب ہم صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں جو کہ ہمارا ترجیحی شعبہ ہے۔
3 صوبہ خیبر پختونخواہ صحت پر تقریباً78 ارب 65کروڑروپے خرچ کرے گا۔جو کہ بجٹ کا تقریباً13%ہے۔گذشتہ سال ہم نے بجٹ کے لئے69 ارب روپے مختص کئے تھے جس میں سے65ارب روپے خرچ ہوئے۔اس طرح اس سال کا بجٹ گذشتہ سال کے اخراجات سے21فیصد زیادہ ہے۔
3 صحت کے شعبے میں بھی ہمارے اعداد و شمار دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں۔ہم صحت پرصوبائی GDP کا 2 فیصد سے زائدخرچ کررہے ہیں جو کہ دوسرے صوبوں سے بہتر ہے تاہم یہ ابھی بھی ناکافی ہے۔
3 ہمارا صحت کے شعبہ کا ترقیاتی بجٹ 11 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔ جس کا محور صوبے کے غریب عوام ہیں۔ اہم منصوبوں میں صحت انصاف پروگرام میں توسیع، EPI, LHW, MNCH اور Nutrition کے پروگراموں کو مربوط بنانا، تمام صوبے میں DHQs اور THQs کی Standarization اور مختلف مراکز صحت کی تعمیر، بہتری اور Upgradation شامل ہیں۔
مزید یہ کہ ہم اپنے 100 Days Agenda کے تحت ایک ایسا منصوبہ متعارف کرائیں گے جس میں صوبے کے 800 سے زائد BHUs میں سے ہر ایک میں یکساں اور بہتر Service Delivery یقینی بنائی جائیگی۔ تاکہ جو سرمایہ کاری ہم نے ڈاکٹرز کی بھرتی اور مراکزصحت کو بہتر بنانے میں کی ہے اس سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

جناب سپیکر!
اب میں ایوان کے سامنے چند محکموں پر خرچ کرنے والی رقوم کا مختصر جائزہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جن کی تفصیلات بجٹ کی کتابوں میں موجود ہے۔
3 امن و امان اور انصاف کیلئے ، جس میں پولیس ، محکمہ داخلہ، جیل خانہ جات اورعدلیہ شامل ہے ، پچھلے سال مختص شدہ رقم 54.5 ارب کے مقابلے میں اس سال ہم نے 62.5 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ قانون کی بالادستی کیلئے ، محکمہ داخلہ ایک جامع منصوبہ تیار کرے گا۔نئے قانون کے نفاذ اورسول مقدمات کو نمٹانے میں محکمہ قانون ، عدلیہ کی ہر قسم کی مدد اور حمایت کرے گا۔ محکمہ پولیس میں تھانوں کی بنیاد پر بجٹ کی فراہمی کے علا وہ پورے پختونخوا میں جدید طرز پر نئے تھانے قائم کئے جائینگے۔ ٹریفک وارڈن پولیس سسٹم کو ایبٹ آباد ، سوات اور مردان تک توسیع دی جائیگی اور پولنگ میں شفافیت لانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔
3 ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے کُل 39.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جس میں سے 39 ارب روپے ترقیاتی کاموں اور BRT کی تکمیل پر خرچ ہونگے۔ جو کہ ایک مثالی منصوبہ ہے اور جس سے یقیناًپشاور کے عوام کو سہولت ملے گی اور معیشت کو فروع حاصل ہوگااور شہر کی ترقی میں نئی بنیاد ثابت ہوگا۔
3 ضلعی ADP اور پختونخوا لوکل گورنمنٹ سسٹم کیلئے مبلغ 29.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس سال ہم لوکل گونمنٹ سسٹم کو بہتر کرینگے اور اس کوقبائلی اضلاع تک توسیع دینگے۔ اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ 4.8 ارب روپوں کے حجم تک ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گا ۔ جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز کی خوبصورتی، میونسپل سروسز اور پانی کی فراہمی شامل ہے۔
3 زراعت ، ماہی گیری،آبپاشی اور توانائی کیلئے کُل 24.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ جس میں سے 12 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونگے۔ جس میں سے بڑے منصوبے پیہورہائی لیول کینال صوابی کی توسیع پر 3 ارب روپے خرچ ہونگے اور 1.5 ارب گومل زام ڈیم کی ترقی پر خرچ ہونگے۔ ایک خطیر رقم نہروں کی بہتری اور پختگی میں بھی استعمال ہوگی۔
3 سڑکوں، شاہراہوں ا ور پلوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے 17.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس سال ہم سوات ایکسپریس وے کو بھی دیکھیں گے۔جس سے ملاکنڈ ڈویژن کی معیشت اور سیکیورٹی میں بہتری کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی سیاحت اور معیشت میں بھی بہتر ی آئیگی۔
3 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے کل9 ارب 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے3ارب0 4کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ ہے۔ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد تمام صوبے میں صاف پانی کی فراہمی ہے تاکہ ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔
متفرق محکمہ جات۔
محکمہ ماحولیات جنگلات کے لیے ریکارڈ رقم 6.5 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ بلین ٹری سونامی سکیم کوتوسیع دینے کے تحریک انصاف کے عزم کے ساتھ ساتھ بہت سی سکیموں پر کام کرے گا جس میں صاف وسرسبز پاکستان اور UNDP کی امداد سے شمالی پاکستان میں Glacial lake outburst floor risk reduction جیسے اقدامات شامل ہیں۔ خیبر پختونخواہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کام سر انجام دے گا۔
Urban Development کے لیے 4.1 بلین روپے مختص کے گئے ۔ جس میں Northren Ring Road Peshawar،WSSاور WSSCs کو گرانٹ کی فراہمی اور مردان سوات اور دیر میں جاری تعمیراتی بس ٹرمینل شامل ہیں۔
3 انرجی اینڈ پاور:۔اس شعبے کا ترقیاتی بجٹ چار گنا اضافے کے ساتھ 80 کروڑ سے بڑھا کر 4ارب 10 کروڑ کردیاگیا ہے۔ تقریباً 3 ارب 80کروڑ روپے دریاؤں اور نہروں پر منی اور مائیکرو ہائیڈرو پاور منصوبوں 8000 سکولوں اور 187 BHUsکو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر خرچ ہوں گے۔ جبکہ باقی رقم صوبے میں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش وپیداوار کو فروغ دینے اور کرک میں پیٹرولیم انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے لیے زمین کی خریداری میں استعمال ہوگی۔
3 محکمہ کھیل، ثقافت اور سیاحت کے لیے 3.5 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سیاحت صوبے کی معیشت کے لیے ایک اہم ستون ہے۔ اس سیکٹر میں آپ کو ہمارے منصوبہ جات کی تفصیل اگلے چند مہینوں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔ نوجوان پاکستان کی ترقی کا حقیقی سرمایہ ہیں۔KP Impact Challengeجیسی سکیم کی کامیابی اور توسیع،ان کے لیے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولیات میں توسیع ترقیاتی ایجنڈے کا ایک لازم جز ہے۔
3 سوشل ویلفئیر خواتین کی ترقی اور خصوصی تعلیم اور بہبود آبادی زکوٰۃ اور عشر اوقاف اور مذہبی واقلیتی امور وحج کے لیے 13.9روپے کی رقم مختص ہے۔ ان سیکٹرز میں infrastructure کے منصوبوں کے علاوہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ایک ترقیاتی سکیم کا اجراء کرنے کی تجویز ہے جو کہ ہمارے 100 days پلان کا حصہ ہے ۔ اس کے علاوہ معاشرے کے خصوصی افراد کو صحت انصاف کارڈ تک رسائی بھی اس میں شامل ہے۔
دوسرے اہم محکمے جس میں انڈسٹری۔معدنیات۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شامل ہیں مجموعی طور پر5.4ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔یہ تمام شعبے صوبے کی فلاح و بہبود کے لئے اہم ہیں۔
صوبے کی انڈسٹری پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنانے کے لئے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور صوبے کے پرائیویٹ سیکٹر میں قریبی روابط استوار ہیں۔اسی طرح ہمیں اپنی معدنی ذخائر سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے بشمول ان علاقوں کے جو قبائلی اضلاع کا حصہ ہیں۔
3 انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمارے صوبے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ITکو بہتر انداز میں استعمال کرنے میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور مختلف شعبوں میں اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن میںe-Govt. ، Citizen Feedback Forumsکا قیام، خدمات کی بہتر فراہمی کے مراکز اور صوبے کی I.T Economy کو بہتر بنانا شامل ہیں۔اس کام کی تکمیل کے لئے کئی ا قدامات کی تجویز ہے۔تا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی اورI.T. Infrastucture کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔جس کی ایک مثالOpen wifiکا منصوبہ ہے۔
ہمارے پاس 100دنوں کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لئے 2ارب روپے کا فنڈ رکھنے کا منصوبہ ہے۔جس کی منظوری کا ایک خاص طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
FATA
جناب سپیکر!
اب میں کچھ خیبر پختونخواہ میں شامل قبائلی اضلاع کے بارے میں کہنا چاہوں گا۔
3 اس بجٹ میں قبائلی اضلاع شامل نہیں ہیں کیونکہ ان علاقوں کے لیے وفاقی حکومت پہلے ہی بجٹ بنا چکی تھی۔ انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ اگلا سال پہلا سال ہوگا جب یہ اسمبلی پورے خیبر پختونخواہ بشمول قبائلی اضلاع کا بجٹ منظور کرے گی۔
3 اس کے باوجود میں یہ کہتا ہوں کہ ہماری حکومت قبائلی اضلاع کو بہتر طور پر صوبے میں شامل کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ یہ merger جوکہ مشرقی اور مغربی جرمنی کے بعد سیاسی طو ر پر دنیا کا سب سے اہم merger ہے پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ تما م ایوان اس میں میری ہم آواز ہوگا۔
3 ان اضلاع سے متعلق محکموں اور وسائل کی منتقلی کے بارے میں وفاقی حکومت کیساتھ تفصیلی مشاورت جار ی ہے۔ جیسے ہی مالی اختیارات کی منتقلی مکمل ہوتی ہے۔ یہ صوبہ اس قابل ہو جائیگا کہ وہ ان اضلاع کیلئے دفاتر، عدالتیں، پولیس سٹیشنز کی تعمیر کیساتھ ساتھ ایک long term معاشی ومعاشرتی ترقی کے منصوبے پر عمل شروع کردے۔
3 اور یہ صرف ہمارے صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک چیلنج اور ذمہ داری کے حیثیت رکھتا ہے۔ اس لیے میں وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ وہ ان قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی کیلئے NFC میں 3 فیصد مختص کرنے کا وعدہ پورا کریں جن کیساتھ گذشتہ 70 سال سے ناانصافی ہورہی ہے۔

اختتامی کلمات
3 آخر میں، میں ان باتوں کا اعادہ کرتا ہوں جو کہ میں نے شروع میں کہیں۔ یہ حالات نہ اس ملک کیلئے نہ اس صوبے کیلئے نارمل ہیں اور نہ ہی یہ اس صوبے کیلئے ایک عام بجٹ ہے۔
3 تاہم ہمیں اس کا بخوبی احساس ہے اور ہمیں اس صوبے اور ملک کی قسمت کو بدلنا ہے۔
3 آپ مجھے بتائیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہمیں ایسا پختونخواہ چاہیے، جہاں ہر سکول علم کا مرکز ہو، جہاں ہر ہسپتال میں مریضوں کا صحیح علاج ہو۔ ایسا پختونخواہ جہاں بجلی وتوانائی گھر اور industries مہیا ہو۔ جہاں ہر ایک کیلئے پینے کا صاف پانی ہو، کیا آپ ایسا صوبہ نہیں چاہتے، جہاں خوشحالی اور امن و امان ہو، جہاں صنعتیں ہو اور بڑے بڑے projects ہوں تاکہ صوبے کا ہر ایک کونہ چترال سے ڈی۔آئی ۔ خان تک اور باڑہ سے وزیرستان تک ترقی کرے۔ایسا صوبہ جہاں نوکری کے لئے کسی کو MPAکے پیچھے نا بھاگنا پڑے اور جہاں ہمارے جوانوں کی منزلClass-IVکی نوکری نہ ہو۔
3 پچھلے پانچ سالوں میں ہم نے اس Vision کی طرف کوشش کی ۔ جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی۔ لیکن ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ آج کا دن اس سفر کا آغاز ہے جس کو سر کرنے کیلئے ابھی بہت مسافت باقی ہے۔
3 اگر ہم نے اس Vision کو حاصل کرنا ہے۔ تو ہمیں دوسو بلین روپے اپنے وسائل سے پیدا کرنے ہیں۔ جوکہ ہماری ترقیاتی بجٹ کے برابرہے۔ اور اس پیسہ کو بہترین انداز میں خرچ کرنے کا مصرف ڈھونڈنا ہے۔ آج کا دن اس سفر کا �آغاز ہے۔
3 ہم ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن کسی کا قول ہے۔کہ ” انسانی ترقی خودبخود نہیں ہوتی ۔۔۔۔ بلکہ انصاف کی فراہمی کے مقصد تک ہر قدم قربانی،جدوجہد، انتھک محنت، صبر اورجوش کا تقاضا کرتی ہے”۔
3 آئیں ہم سب سیاست دان، بیوروکریٹ، ججز اور عام شہری اس عمل کیلئے سرگرم ہو جائیں۔ ہم اپنا نہیں بلکہ پختونخواہ کی لوگوں کے اجتماعی بھلائی کا سوچیں۔ ہمارے وسائل محدود ہیں، لیکن ہماراPotential بہت زیادہ ہے۔ آئیں اِس Potential کا استعمال کریں۔

3 میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہم نے یہ کیا تو ہم اس خوبصورت صوبے کو وہ ترقی دیں جوکہ کبھی پہلے نہیں ہوئی۔ ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ لیکن اس کا پھل بھی ہمیں ہی ملے گا۔ اگر ہم نے یہ کیا توہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے اولین مقصدمیں کامیاب ہوں گے۔
میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
*پاکستان زندہ باد*