The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیرتعلیم نے ایم وائی آرپی کے تحت اساتذہ اورطلبا وطالبات میں کمپیوٹرٹیبلٹ، بیگس وتعلیمی مواد تقسیم کی 1596ٹیبلٹ تقسیم کیے جائینگے، فیصل ترکئی

Chitral Times

وزیرتعلیم نے ایم وائی آرپی کے تحت اساتذہ اورطلبا وطالبات میں کمپیوٹرٹیبلٹ، بیگس وتعلیمی مواد تقسیم کی 1596ٹیبلٹ تقسیم کیے جائینگے، فیصل ترکئی

وزیرتعلیم نے ایم وائی آرپی کے تحت اساتذہ اورطلبا وطالبات میں کمپیوٹرٹیبلٹ، بیگس وتعلیمی مواد تقسیم کی 1596ٹیبلٹ تقسیم کیے جائینگے، فیصل ترکئی

وزیرتعلیم نے ایم وائی آرپی کے تحت اساتذہ اورطلبا وطالبات میں کمپیوٹرٹیبلٹ، بیگس وتعلیمی مواد تقسیم کی 1596ٹیبلٹ تقسیم کیے جائینگے، فیصل ترکئی

سکولوں سے باہر بچوں کوداخل کرانا اولین ترجیح ہے، فیصل ترکئی
وی ایس او،پی آرڈی ایس کی سکولوں کی بحالی و ریلیف سرگرمیاں قابل تحسین ہیں، تقریب سے خطاب

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیرایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے ملٹی ائیر ریزیلینس پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کے اساتذہ ،طلبہ وطالبات میں کمپیوٹرٹیبلیٹس،بیگز و دیگر تعلیمی مواد تقسیم کی، سرکاری سکولوں میں تدریسی نظام کی بہتری کےلئے یواین ایچ سی آرکے تعاون سے اساتذہ میں 1596 ٹیبلیٹس تقسیم کیے جائینگے،صوبائی وزیر نے کہاکہ ای سی ڈبلیو، وی ایس او اورپی آرڈی ایس سمیت دیگرپارٹنرتنظیموں کے تعاون سے تعلیمی شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن وبہتری کیلئے کوشاں ہیں ، سکولوں سے باہر بچوں کو داخل کرانا اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں پارٹیسیپٹری رورل ڈیویلپمنٹ سوسائیٹی،وی ایس او، ای سی ڈبلیواورمحکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پرسپیشل سیکرٹری قیصرعالم،ای ڈی اوز ، ڈاکٹر عبدالمالک ، عرفان علی، صوفیہ تبسم ،وی ایس او کی کنٹری نمائندہ سحر آفشین ،ایم وائی آرپی کے صوبائی منیجر طارق حیات یوسفزئی،پی آرڈی ایس کے سی ای او ارجمند شاہ، ایجوکیشن سیکٹر ورکنگ گروپ کوآرڈینیٹر احسان اللہ، ، کرسٹین ونجالہ،ایجوکیشن منیجر خیبر پختونخوا یونیسیف، ڈاکٹر نفیسہ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، وزارت تعلیم، اساتذہ اور ایم وائی آر پروگرام کے عہدیداروں سمیت، سول سوسائٹی اورعالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مس سحر افشین نے ایم وائی آر پروگرام کے اغراض ومقاصداورکامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صوبے کے 3اضلاع پشاور، چارسدہ ونوشہرہ میں نہ صرف سکولوں سے باہر بچوں و بچیوں کو داخل کرنے کیلئے ہرسال داخلہ مہم چلایاجارہاہے بلکہ 72سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی وضرورت کی بنیاد پر تعمیراتی وبحالی کاکام بھی کیاگیاہے۔

اسی طرح مختلف معذوری کے شکار1200 بچوں میں میڈیکل سکریننگ کے بعدآلات(assistive devices) تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بغیرکسی رکاوٹ وبلاامتیاز بہترماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے 1200لڑکیوں خصوصا افغان مہاجربچیوں کو میٹرک تعلیم مکمل کرنے کیلئے سکالرشپس بھی دیئے گئے۔اب تک 300طالبات نے اس پروگرام کے تحت میٹرک تک تعلیم مکمل کی ہے۔شرکاءکو بتایاگیاکہ سکولوں میں اساتذہ کی تربیت کیساتھ ساتھ کمیونیٹیز کو ماحولیاتی تغیرات کے اثرات سے بچانے کیلئے آگاہی وشجرکاری مہم بھی چلائی جارہی ہے اوربچوں میں امن ،برداشت و رواداری کو بھی فروغ دیاجارہا ہے۔ان تین اضلاع میں سی ایل پی اور ارلی چائلڈہوڈ تعلیمی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں بچوں وبچیوں کو کمیونٹی کی سطح پر ایجوکیشن چیمپیئنز بنیادی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، بنیادی کورس مکمل کرنے کے بعد بچوں و بچیوں کو قریبی سکولوں میں داخل کرادیاجاتا ہے جو ان اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

ان تمام اقدامات کا مقصد انسانی وقدرتی آفات سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے بچوں وبچیوں کو بہترتعلیمی ماحول فراہم کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کے بعد صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ میں 1596کمپیوٹرٹیبلیٹس،بیگز ودیگرتعلیمی مواد تقسیم کرنیکاآغاز کیااورپی آرڈی ایس اوروی ایس او سمیت تمام پارٹنرتنظیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم میں ڈیجیٹلائزیشن کوفروغ دے رہے ہیں،اس شعبے کی ترقی صرف محکمہ تعلیم پر نہیں بلکہ ٹیم ورک پر منحصر ہے جس کےلئے تمام پارٹنرتنظیمیں وڈونرز کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال سکولوں سے باہر12لاکھ بچوں ،بچیوں کوداخل کرنیکا ہدف تھا جس میں وہ کامیاب رہے ہیں،ا گلے سال صوبے میں سروے کرنےکی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتنے بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں تعلیم کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں خراب حالات کیوجہ سے سکول انفرسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، لہذااساتذہ بھرتی کرنے کیساتھ ساتھ مزید سکولز بھی قائم کرینگے

،مالی بحران کے باوجود تعلیم کے شعبے کیلئے بھاری بجٹ مختص کیا گیا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورخصوصی طور پر اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے صوبے میں تعلیمی اصلاحات کی بنیاد رکھی اور اب لوگوں کو اس کافائدہ پہنچ رہا ہے۔ آخر میں اساتذہ وطلباءوطالبات میں ٹیبلیٹس،تعلیمی مواد، انعامات اورسرٹیفیکیٹس کے علاوہ مہمانوں کو شیلڈز بھی دیئے گئے

chitraltimes Kp Education minister distributing tablet amongs teachers 2