![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit4 scaled](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit4-scaled.jpg?v=1616874398)
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح
چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کالاش ویلی بمبوریت میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ چترال پر ایک فیملی نے تیس سال حکومت کی ۔ لیکن کالاش وادیوں میں انجہانی ممبر قومی اسمبلی ایم پی بھنڈارا کے منصوبوں کے علاوہ کسی نے کچھ نہیں کیا ۔ جبکہ ہمارے دور میں کروڑوں کے منصوبے تمام کمیونٹیز کے مفاد میں بلا امتیاز تعمیر ہو رہے ہیں ۔ یہ قائد تحر یک انصاف عمران خان کے چترالی قوم پر احسانات اور وزیر اعلی محمود خان کے بھر پور تعاون اور دلچسپی سے ممکن ہو رہے ہیں ۔ عمران خان وہ رہنما ہیں ۔ جس نے یکے بعد دیگرے چترال کو نمایندگی دی ۔ جبکہ یہ کام دوسری پارٹیاں بھی کر سکتے تھے ۔ لیکن ان کو پسماندہ عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت میں مختلف پراجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکیا ۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit2](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit2-1024x768.jpg?v=1616874432)
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر سجاد احمد ، چیف کالاش قاضی شیرزادہ اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ افتتاح شدہ منصوبوں میں دوباژ تا رومبور روڈ ایک کروڑ چھ لاکھ روپے ، کندیسار روڈ ایک کروڑ آٹھ لاکھ ، ساروجال نہر اٹھائیس لاکھ، پل پینتیس لاکھ ، پہلواناندہ پائپ لائن تیس لاکھ ، گمبک نہر چھتیس لاکھ ، کراکاڑ حفاظتی بند بیس لاکھ ، شیخاندہ حفاظتی بند پینتیس لاکھ ، واٹر سپلائی سکیم تینتیس لاکھ اور مرمت نہر شیخاندہ پندرہ لاکھ ، اور انیژ واٹر سپلائی سکیم چونتیس لاکھ روپے شامل ہیں ۔ جبکہ شیخاندہ میں قبرستان کی زمین کیلئےپچیس لاکھ ، برون اور کراکاڑ قبرستان کیلئے بھی فنڈ منظور ی کا اعلان کیا۔ اور مساجد میں سولر سسٹم نصب کرنے کیلئے بھی فنڈزکی منظور ی کی یقین دھانی کی ۔ وزیر زادہ نے حفاظتی پشتوں کیلئے ایک کروڑ روپے ، نہروں کی تعمیر ایک کروڑ روپے اور سترلاکھ دیگر منصوبوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ جو ضرورت کے جگہوں پر تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلیز کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام بہت اہم اور بڑا کام ہے ۔ جس کے ذریعے ویلیز کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ اس کے کلچر کو برقرار رکھنے اور کنٹرولڈ ٹورزم پر کام کرنا ممکن ہو سکے گا ۔ اس کی قدیم تعمیرات کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کو زمین بیچنے پر پابندی اور جنگلات کا تحفظ کیا جائے گا ۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit7](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit7-1024x768.jpg?v=1616874451)
وزیر زادہ نے نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ویلی میں سپورٹس گراونڈ کی زمین خریدنے کا اعلان کیا ۔ اور مقامی نوجوانوں کو ہدایت کی ۔ کہ وہ ایک کمیٹی بنا کر متفقہ طور پر زمین کی نشاندہی کریں ۔ جس کی ادائیگی فوری طور پرکی جائے گی ۔ انہوں گرلز ہاسٹل بمبوریت کے ایک حصے میں ہائر سکینڈری کی کلاسیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ معاون خصوصی نے ایون بمبوریت روڈ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ اور کہا ۔کہ دراصل سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین باوجود بہت محنت کے اصل طریقہ کار کے تحت کام کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ اس روڈ کا بڑا مسئلہ یہ ہے ۔ کہ اس کی زمین کیلئے صرف دو کروڑ بیس لاکھ روپے رکھے گئے تھے ۔ جبکہ زمین خریداری کیلئے دو ارب چھ کروڑ روپے کی ضرورت ہے ۔ جس کی منظوری حکومت سے لینی ہے ۔ کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر سے جو خوشی مجھے حاصل ہو گی ۔ وہ شاید کسی اور کو نہیں ہو سکتی ۔ یہ میرے لئے زندگی اور موت کا مسلہ ہے ۔اور اس سلسلے میں میں مسلسل کوشش کر رہاہوں ۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit5](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit5-1024x768.jpg?v=1616874463)
وزیر اعظم عنقریب شندور روڈ کے افتتاح کیلئے چترال آرہے ہیں۔ اور وفاقی وزیر مراد سعید بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ میں چترال میں یہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھاوں گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ روڈ میرے دور میں ہو کر رہے گا ۔ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کالاش ویلیز میں اقلیت اور مسلم کمیونٹی کی باہمی محبت و اخوت بھائی چارہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ یہ ایک گلدستے کی مانند ہے ۔ جس میں تمام قبیلے پھولوں کی طرح ہیں ۔ اور ان الگ الگ خوبصورتی ہے ۔ یہ پھول گلدستے میں اسی طرح خوبصورت جڑے ہوئے رہنے چاہئیں ۔ اور میں بلا امتیاز تمام قبیلوں کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ۔ قبل ازین وزیر زادہ ، صدر تحریک انصاف سجاد احمد و فخری اعظم اور کالاش چیف قاضی شیرزادہ جب بمبوریت پہنچے ۔ تو مختلف مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا ۔ لوگوں نے روایتی کالاش لباس چپان ، ہار پہنائے ۔ اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ اس وقت کالاش مرد و خواتین اور ملسم کمیونٹی کے لوگ دونوں موجود تھے ۔
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح ؎](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit1-1024x768.jpg?v=1616874483)
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit-1024x768.jpg?v=1616874497)
![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی کالاش ویلی میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کا افتتاح wazir zada kalash visit6](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2021/03/wazir-zada-kalash-visit6-1024x768.jpg?v=1616874512)