Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کی چارسدہ میں تین بھائیوں‌کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور مطلوبہ ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ضلع چارسدہ میں تین بھائیوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اور ضلعی پولیس کو مطلوبہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ۔ ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے گی اور مظلومین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزمان کسی صورت بھی قانون سے بچ نہیں پائیں گے اور اُنہیں اس گھناﺅنے فعل کی سزا ضرور ملے گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22516