Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کا نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم منصوبوں پر پیشرفت کویقینی بنانے کیلئے ایک ماہ کا ڈیڈ لائن

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت صوبے میں ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوان منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور اس سکیم کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر صرف کاغذوں میں نہیں، بلکہ گراو¿نڈ پر پیشرفت چاہیئے۔


وہ پیر کے روز نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شر کت کی۔ اجلاس میں اس اسکیم کے تحت صوبے میں ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس اسکیم کے تحت ہاو¿سنگ کے لئے زمینوں کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں جبکہ صوبے میں پیری اربن ہاوسنگ اسکیموں پر عملی پیشرفت اور ان کے سنگ بنیادکے لئے ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت جلوزئی اور سوڑیزئی ہاوسنگ اسکیموں کے علاوہ پیری اربن ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ 150 کنال پر محیط جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے جبکہ منصوبہ 3.3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔ مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لئے کنسلٹنٹ ہائیر کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کوہاٹ میںانسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میںمذمت

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میںانسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ضروری کاروائی کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں۔
<><><><><><>


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خانپور ڈیم میں سکول کے طلباءکی کشتی کے ڈوپنے کے واقعے میں ایک ٹیچر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ٹیچر کی مغفرت اور متاثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دُعا کی ہے ۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ ارمڑ میں اشتہاریوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ درایں اثنا وزیراعلی نے شہید پولیس اھلکار کے لواحقین کی طرف سے شہید اہلکار کو چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس حکام کی شہید کے نماز جنازہ پر تاخیر سے پہنچنے اور لواحقین کو جسد خاکی کے ساتھ طویل انتظار کروانے کے معاملے پر بھی انکوائری کا حکم دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57715