The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ کا قرآن محل کی تعمیر، رحمت للعالمین کانفرس اورعلماء اور مشائخ کانفرنس سرکاری سطح پر منعقد کرانے کا فیصلہ

Chitral Times

وزیراعلیٰ کا قرآن محل کی تعمیر، رحمت للعالمین کانفرس اورعلماء اور مشائخ کانفرنس سرکاری سطح پر منعقد کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کا قرآن محل کی تعمیر، رحمت للعالمین کانفرس اورعلماء اور مشائخ کانفرنس سرکاری سطح پر منعقد کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا اجلاس
وزیراعلیٰ کا قرآن محل کی تعمیر، رحمت للعالمین کانفرس اورعلماء اور مشائخ کانفرنس سرکاری سطح پر منعقد کرانے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے قرآن مجید کے ضعیف نسخوں کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں قرآن محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس مقصد کیلئے زمین فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ قرآن محل کو اسلامی طرز تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہونا چاہیے۔ صوبہ بھر سے قرآن مجید کے ضعیف نسخے قرآن محل میں محفوظ کئے جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں محکمہ اوقاف اور مذہبی اُمور کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔صوبائی وزیر برائے اوقاف عدنان قادری، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ امجد علی خان، سیکرٹری اوقاف اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیر اعلیٰ کو محکمے کے انتظامی امور، مالی معاملات، وقف جائیدادوں کی لیز پالیسی اور دیگر اُمور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے رواں سال رحمت للعالمین کانفرنس صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر شایان شان انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے ساتھ ساتھ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامات کئے جائیں، وزیر اعلیٰ نے صوبائی سطح پر رحمت للعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لئے 50 لاکھ، ڈویژنل سطح پر کانفرسز کے لئے 20،20 لاکھ جبکہ اضلاع کی سطح پر کانفرنسز کے لئے 10، 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے اس موقع پر علماءو مشائخ کانفرنس بھی دوبارہ سرکاری سطح پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں اُنہوںنے متعلقہ حکام کو پشاور شہر میں قبرستان کی ضرورت کو پورا کرنے کے سلسلے میں سرکای قبرستان کے لئے موزوں زمین کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں اوقاف کی جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے محکمہ اوقاف میں ایسٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام اور صوبہ بھر میں اوقاف کی جائیدادوں کی جی آئی ایس میپنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ اوقاف کی جائیدادوں سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی بہتر انداز میں پیروی کے لئے لاءفرم ہائیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔