The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Chitral Times

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔دوران سماعت وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے، عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹٰی آئی کی رہائی ہوگی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے، ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے اے ٹی سی اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا۔پیشی کے بعد عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔علی امین گنڈاپور نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر پارٹی میں تھوڑی بہت چیزیں آجاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اختلافات ہیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا ہماری اچھی چیز تو دکھاتا نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کی۔