The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

Chitral Times

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ ایک اہم پروگرام ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا مشہود احمد خان نے وزیر خزانہ کو پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ نوجوانوں میں کاروبار کے فروغ اور انہیں آسان تجارتی قرضے فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ سکیم اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو کم شرح سود پر کمرشل اسلامک اور ایس ایم ای بینکوں کے ذریعے آسان قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں سکیم کی موجودہ ساخت، آپریشنل امور اور لاجسٹک سمیت دیگر اہم امور کو شامل کرنے کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔وزیر خزانہ نے سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ ایک اہم سکیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی اقتصادی نمو میں اس طرح کی سرگرمیوں اپنی اہمیت ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے اور پائیدار بزنس کے قیام کے حوالہ سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا

چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(سی ایم لنکس) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے نائب امیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔