Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام سے اپرچترال کے نوجوان محروم.. تجار یونین

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کے اغلان پر ملک کے دوسرے علاقوں کے طرح اپر چترال کے جوانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اس پسماندہ علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور باعزت طور پرزندگی گزارنے کے قابل ہونگے۔کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق اس وقت تک اپر چترال کے کسی سرکاری بینک کو اس سلسلے میں‌کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں‌ہوئی اس سے بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپر چترال کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا۔
.
تجار یونین بونی اپر چترال کی طر ف سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جوان اسکیم میں اپر چترال کے کسی بینک کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے یہاں کے نوجوانوں میں جو امید پیدا ہوئی تھی اس پر پانی پھیرگیا۔اطلاع کے مطابق ابھی تک اپر چترال کے کسی سرکاری بینک کو اس سلسلے کوئی حکم نامہ نہیں ملا ہے۔ جس کی وجہ سے اگر کسی نوجوان کو شامل بھی کیا گیا تو کاغذی کاروائی اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں لوئیر چترال جانے پڑے گا۔ جو کہ ہر کسی کے لیے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ اس وجہ سے وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام ضلع اپر چترال کے لیے بے سود ثابت ہوگا۔ ایک طرف اپر چترال نوزئیدہ ضلع ہے دوسری طرف حکومتی عدم توجہ کا شکار ہے۔
.
تجار برادری اپر چترال وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ زمہ دروں سے درخواست گزار ہے۔کہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اپر چترال کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرکے یہاں کے سرکاری بینکوں کو ہدایت نامہ جاری کیاجائے تاکہ نوجوانوں کی بے چینی کو دور ہوسکے اور اس پسماندہ علاقے کے جوان اس سے بھر پور فائدہ اٹھا کر عزت کی زندگی گزار سکیں اور احساسَ محرومی کا شکار نہ ہو۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29751