Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کا چترال گول نیشنل پارک اورتوشی کنزروینسی کا دورہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تین روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے۔ اس دوران وہ گلاف ٹو پراجیکٹ کے منصوبوں کا دورہ کریں گے اور کلائمیٹ چینج کے موضوع پر یونیورسٹی آف چترال کے ایک سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے پہلے روز وہ چترال گول نیشنل پارک کا دورہ کیا جہاں کنزرویشن اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پارک میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور برموغ لشٹ ہٹ کے لان میں دیار کا پودا بھی لگایا بعدازاں انھوں نے گرم چشمہ روڈ میں واقع توشی کے مقام پر مارخور ویو پوائنٹ پر کشمیر مارخوروں کو توشی کنزرونسی سے مارخوروں کو نیچے آکر دریائے لوٹ کوہ سے پانی پیتے ہوئے دیکھا۔ اس موقع پر انہیں بتایاگیاکہ کمیونٹی کو کنزرویشن کے عمل میں شامل کرنے سے مارخوروں کی آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ۱۹۸۰ کے عشرے میں یہ معدومیت کے خطرے کا شکار تھے۔ وفاقی سیکرٹری برائے کلائمیٹ چینج جودت ایازاور گلافٹ ٹو پراجیکٹ کے ذمہ دار حکام بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے ہمراہ ہیں۔

Malik aslam advisor to pm on climate change chitral visit
Malik aslam advisor to pm on climate change chitral visit2
Malik aslam advisor to pm on climate change7 1
Malik aslam advisor to pm on climate change chitral visit 1
Malik aslam advisor to pm on climate change4
Malik aslam advisor to pm on climate change with alam zeb
Malik aslam advisor to pm on climate change3
Malik aslam advisor to pm on climate change
Malik aslam advisor to pm on climate change2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41043