وزیراعظم کے حکم پرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں قائم شلٹرہوم دوبارہ کھول دیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم پاکستان کے حکم پرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں قائم شیلٹرہوم کو دوبارہ کھول دیاگیا. جوسابق ڈپٹی کمشنرکے ہاتھوں افتتاح کے بعد گزشتہ کئی مہینوںسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بندپڑاتھا. اس پناہ گاہ کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرلوئیرچترال نوید احمد نے اقدامات اُٹھائے ہیں. ڈی سی لوئیرچترال کے دفتری ذرائع کے مطابق پناہ گاہ میں مسافروںکورہائش کے ساتھ خوراک کا بھی بندوبست کیا گیا ہے .
اتوار کے روز ڈپٹی کمشنرنوید آحمد،اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان ، ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفئیرخضرحیات شلٹرہوم کادورہ کیا اور مریضوںکے تیمہ داروںکے ساتھ کھانا بھی کھایا. اس موقع پرصدر تجار یونین شبیر آحمد ودیگر بھی موجود تھے. یادرہے کہ اس پناہ گاہ میں20بیڈاورہیٹنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے . جبکہ تیمہ داروںکیلئے بسترہ اورکھانا کا بھی بندوبست کیا جارہاہے .