Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کا امریکہ میں‌پاکستانیوں سے خطاب

Posted on
شیئر کریں:

واشنگٹن (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے ،کسی کو این آر او نہیں دونگا
پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے،ہم نےطاقت ورکااحتساب شروع کردیاہے۔آج سب اکٹھےہوگئےہیں۔ان کاصرف ایک ہی مقصد ہے، این آراو،دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دونگا۔ہماراملک صرف بدعنوانی کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔ کرپشن سے پاک صاف پاکستان بنائیں گے۔

وزیراعظم کا واشنگٹن کے کپیٹل ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نامی جایئدادوں اور منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لارہے ہیں۔جب اقتدارملا،ایک ادارہ نہیں تھاجوریکارڈخسارا نہیں کررہاتھا۔ اپنے پیسے بچانے کیلئے سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔پاکستان میں سارےتاجروں کورجسٹرڈکرناپڑےگا۔۔ پاکستان کومعاشی بحران سےنکال کراپنےپاؤں پرکھڑاکریں گے۔(پی ٹی وی)‌


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24195