Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

Posted on
شیئر کریں:

وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

 

توشہ خانہ کے تحائف اوپن آکشن کے ذریعہ فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس ختم ہوگیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوپن آکشن کے ذریعہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق توشہ خانہ آکشن سے وصول رقم یتیم بچوں کی فلاح کے لیے تقسیم ہوگی۔ذرائع کیمطابق سلیم اللہ کوڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی وزیراعظم شہبازشریف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سیخطاب کریں گے،مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجیں گے۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر بھی شریک تھے۔مولانا اسعد محمود، سید امین الحق،آغا حسن بلوچ، طاہربشیرچیمہ بھی اجلاس میں شریک مرتضی جاوید عباسی،عون چوہدری،شیری رحمان، قمرزمان کائرہ اورمولانا عبدالواسع بھی کابینہ میں اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اسمبلیوں کی تحلیل،نگران سیٹ اپ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرمشاورت کی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77737