وادی کالاش کا قدیم مذہبی تہوار جوشی بریر وادی میں بھی اختتام پذیر، تہوار میں 500 غیرملکی اور 5 ہزار 400 سے زائد ملکی سیاحوں کی شرکت، فیسٹیول کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی امین اور کیلاشی مذہب کے حامل قبیلے کاسالانہ مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی) اپنی تمام تر رسومات اور رعنائیوں کے ساتھ وادی بریر میں آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سال کیلاش فیسٹیول میں 230 غیر ملکی جبکہ 4905 ملکی سیاحوں نے شرکت کی ۔
چلم جوشٹ فیسٹیول لوئر چترال کے تین وادیوں (رمبور ،بمبوریت اور بریر) جہاں کیلاش قبیلہ آباد ہے 13 مئی سے لیکر 16 مئی تک منایا جاتا ہے ،فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز وادی رمبور میں 13 مئی کو ہوا تھاجس کےبعد 15 اور 16 مئی کو وادی بمبوریت میں منایا گیا ۔جوشی فیسٹیول کی اختتامی تقریب 17 مئی کو وادی بریر میں اختتام پزیر ہوا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر فیسٹیول کے دوران وادی بمبوریت، رمبور اور بریر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس کی جانب سے لواری ٹنل، ایون وادی کیلاش کے تین مقامات ( رمبور، بریر اور بمبوریت) میں سیاحوں کی سہولت کے لئے پولیس ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے تھے جہاں پر ٹوارزم پولیس کے اہلکار سیاحوں کی رہنمائی کررہے تھے۔
ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدن کی نگرانی میں بمبوریت روڈ پر بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس وارڈن کی اضافی نفریاں بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے ۔
ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے کیلاش فیسٹیول کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات، بہترین رویے، اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر لوئر چترال پولیس کی تعریف کی ۔



