Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نمبرکم آنے پرنویں‌جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی، ایک ہفتے کے اندرخودکشی کادوسراواقعہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ذیادہ نمبر نہ لینے کی اداسی ایک اور بچی کی جان لے لی. نویں جماعت کے طالبہ نے دریا میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب تحصیل تورکھو کے گاؤں ریچ کے رھایشی محمد علام کی بیٹی مسماۃ ماھیرہ نے کلاس نہم میں کم نمبرآنے پر دلبرداشتہ ھوکر مبینہ طور پردریا تورکھو میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہے . لاش کی تلاش جاری ھے.

اسی طرح کا ایک اورواقعہ گزشتہ دنوں موڑکہو میں‌پیش آیا ہے . جہاں‌ کوشٹ کے مقام پر خاتون نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے . پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ عائشہ بی بی دخترعزیز ساکنہ کوشٹ جو مقامی بی ایچ یو میں‌مڈوائف تھیں ، گھر سے نکل کر مبینہ طورپر دریا ئے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے . جس کی تالاش جاری ہے . خاتون کی عمرتقریبا تیس برس اورغیر شادی شدہ تھی. مقامی پولیس انکوائری کررہی ہے .

یہاں‌یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے علاقوں‌کی نسبت تورکہواورموڑکہو کے علاقے میں‌ خودکشی کا رجحان قدرے ذیادہ پایاجاتا ہے . جہاں‌ سرکاری اورغیرسرکاری اداروں‌کو اس ناسور کے خلاف کام کرنے کی اشد ضرورت ہے .مگرلوگوں‌کی اپیلیں‌ صدابہ صحرا کے مانند ان سنی کی جارہی ہے . جوکہ افسوسناک ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23562