Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نازیہ مہوش کا اعزاز، آغاخان یونیورسٹی میڈیکل کالج میں داخلے کا ٹیسٹ کوالیفائی کرلیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ بریب سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نازیہ مہوش دختر حاجی ولی چارویلاندہ بریب نے پاکستان کی نامور اور معتبر میڈیکل کالج آغاخان یونیورسٹی کراچی کے حالیہ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

نازیہ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ تھیں۔ اور اپنے علاقے سے پہلی طالبہ ہیں جنھوں نے اے۔کے۔یو۔میڈیکل کالجز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی والدین، دعاؤں ،اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
55960