The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نئے صدر مملکت کا انتخاب: الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

Chitral Times

نئے صدر مملکت کا انتخاب: الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

نئے صدر مملکت کا انتخاب: الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

نئے صدر مملکت کا انتخاب: الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

کراچی( چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا، مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12:00 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام خواہش مند امیدواران آج سے ہی کا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کر سکتے ہیں، صدارتی انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج 29 فروری کو مکمل ہوگا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔

مخصوص نشستیں نہ ملیں تو عدالت جائیں گے: شیر افضل مروت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ ملیں تو ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نیاسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عطا تارڑ کا فتویٰ ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیں گے جو بادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پہلے دن تھانے کا چکر لگانے سے کاش! انہیں احساس ہوکہ پولیس کیا کر رہی ہے، پنجاب پولیس تو ان کی اپنے بندوں پر مشتمل فورس ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو سال میں پولیس نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کیا ہوا ہے، ایسے تھانوں کے دوروں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صدیوں پرانا پولیس کا نظام ہے، پنجاب ایک پولیس سٹیٹ ہے، پنجاب میں انسانی حقوق کو ہمشہ سے پامال کیا جاتا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دو سال سے ان کی حکومت ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، تھانوں کے دوروں سے اہم انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں معلومات ہونا ہے۔

پی ٹی آئی کا 2مارچ کو دیگر جماعتوں سے ملکر دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ملک بھر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں، حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ایک جنبش قلم نے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔