![Chitral Times - The voice of Chitral | میٹرک امتحانات کے دوران طلباء اوروالدین کی سہولت کیلئے پشاوربورڈ میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا BISE Peshawar Education Board Logo](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2018/02/BISE-Peshawar-Education-Board-Logo.jpg)
میٹرک امتحانات کے دوران طلباء اوروالدین کی سہولت کیلئے پشاوربورڈ میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ماتحت ایس ایس سی( میٹرک )سالانہ امتحانات 2019 کے دوران طلباء ،والدین اور عام لوگوں کی سہولت کے لئے پشاور بورڈ میں ’’ایک کنٹرول روم‘‘ قائم کیا جا رہا ہے یہ کنٹرول روم امتحانات کے دوران، روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک تمام متعلقہ سہولیات فراہم کرے گا مذکورہ کنٹرول روم میں دورکنی عملے سے ٹیلی فون نمبرز/ ای میل ایڈریس اور فیکس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جن میں کمپلینٹ سیل سے (091 9221404) کنٹرولر آفس نمبر 091 9222170 ایس ایس سی سیکرٹری سے (091 9222073) اور فیکس نمبرز ( 9222037 ، 9222245 اور 9222143 ) پرجبکہ ای میل ایڈریس : complaints@ bisep.com.pk پر رابطہ اور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس امر کااعلان پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے کیا گیا۔