میٹرک امتحان؛ ڈپٹی کمشنرز کا امتحان دینے والے طلبہ سے ٹیلیفونک رابطوں کا آغاز، طلبہ کی نشاندھی پر درپیش مسائل فوری طور پر حل کئیے جائیں ۔ کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کی ہدایات پر پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام پشاور، چارسدہ، چترال اپر، چترال لوئر، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع قبائلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز نے میٹرک کے امتحان میں پرچے دینے والے طلبہ سے براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے سہولیات، امتحانی عملے کی کارکردگی، رویہ اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کی کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر سہ پہر کے وقت امتحان دینے والے طلبہ سے براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کرنے اور ان کی نشاندھی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیے۔
کمشنر پشاور ڈویژن نے اس سلسلے میں رابطوں کے دیگر ذرائع بھی استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیے طلبہ سے ٹیلیفونک رابطوں کا سلسلہ میٹرک کے امتحان کے آخری دن 28 اپریل تک جاری رہا گے کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود ازخود بھی روزانہ مختلف اضلاع میں امتحان دینے والے طلبہ سے براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کرینگے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

