Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مو سم سر ما سے قبل گند م چترال کے دوردرازعلا قو ں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جا ئے..وزیر خوراک

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حا جی قلند ر خا ن لو دھی نے متعلقہ حکا م کوہدایت کی ہے کہ فو ڈ سیکو رٹی کے پیش نظر محکمہ خوراک صو بے کے مختلف اضلا ع میں ضرورت کے مطا بق گند م کی دستیا بی یقینی بنا نے کیلئے بھر پو ر اقدا ما ت اُٹھا ئیں۔ یہ ہدایت اُنہو ں نے محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطح صوبا ئی خوراک کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے جا ری کی۔ اجلا س میں محکمہ خوراک کے سیکر ٹر ی اکبر خا ن، ڈپٹی ڈائر یکٹر فو ڈ، قا نو ن، خزانہ اور پی سی ایس آئی آر کے شعبوں کے نما ئیندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کیں۔ اجلا س کے دوران مختلف امو رزیر غور لا ئے گئے۔ صوبا ئی خو راک کمیٹی نے ٹینڈرنگ کے بعد سا منے آنے والے نر خو ں کا جا ئزہ لیتے ہو ئے اندرون صوبہ اور بین الا ضلا ع گند م کی تر سیل کی منظو ری دی۔ صوبا ئی وزیر نے ہدا یت کی کہ گند م کی تر سیل نر خو ں کی منظو ری کے بعد گند م کی مختلف اضلا ع میں ضرورت کے مطا بق دستیا بی جلد از جلد یقینی بنا ئی جا ئے۔ قلند ر خا ن لو دھی نے مز ید کہا کہ چترال میں جو گند م تقریبا 1500 بو ری سا بقہ ادوار میں مو سمی وجو ہا ت کی وجہ سے خراب ہو گئی تھی اور قا بل استعما ل نہیں رہی اُس کی فور ی نیلا می کا بندو بست کیا جا ئے۔ اُنہو ں نے ڈی ایف سی چترال کو ہدایت کی کہ اندرون ضلع قیمتو ں کے تعین کے بعد مو سم سر ما سے قبل گند م ضلع چترال کے دور دراز علا قو ں کو تر سیل کر نے کا بندوبست کیا جا ئے تا کہ عوام کو ہمہ و قت گند م کی فراہمی میں دقت پیش نہ آئے۔ اس مو قع پر صوبا ئی وزیر خوراک نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکو مت صوبے کے عوام کو خوراک کی اجنا س کی دستیا بی کیلئے تما م تر وسا ئل بروئے کا ر لا رہی ہے۔ اُنہو ں نے محکمہ خوراک کے حکا م پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کو بھر پو ر ریلیف فراہم کر نے کیلئے اپنی تما م تر تو ا نا ئیا ں استعما ل میں لا ئیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
13989