مولانا چترالی کا متنازعہ بل جماعت اسلامی کے بانی مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی کا باعث بنے گا،منیرحسین گیلانی
اہل سنت کی کتب احادیث’صحاح ستہ‘ بھی اس بل کی زد میں آئیں گی
ملکی سلامتی کے ادارے اور صدر مملکت امن چاہتے ہیں تو بل کو واپس لے کر شیعہ قیادت کو اعتماد میں لیں
شیعہ فقہافتویٰ دے چکے ہیں کہ صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی توہین حرام ہے،
ہم پرعزم ہیں کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، سابق وفاقی وزیر تعلیم
لاہور (سی ایم لنکس) سابق وفاقی وزیر تعلیم چیرمین اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ سید منیر حسین گیلانی نے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے 16 اگست کو طلب کردہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک فرقہ وارانہ کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ملکی سلامتی کے ادارے اور صدر مملکت غور کریں کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں تو بل کو واپس لے کر شیعہ قیادت کو اعتماد میں لیں۔ شیعہ فقہافتویٰ دے چکے ہیں کہ صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی توہین حرام ہے۔ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ متنازعہ بل جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی کا باعث بنے گا جبکہ اہل سنت کی کتب احادیث’صحاح ستہ‘ بھی اس کی زد میں آئیں گی۔متنازعہ فرقہ وارانہ بل کی منظوری پر حیرت ہے۔کیونکہ جماعت اسلامی کا ماضی ہمیشہ معتدل اور فرقہ وارانہ ہم اہنگی پر مشتمل رہا ہے۔
اس حوالے سے قاضی حسین احمد مرحوم کا کردار بہت روشن رہا جنہوں نے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا اور تمام مکاتب فکر کی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔لیکن لگتا ہے کہ موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرقہ پرست کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ یزید کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اور جماعت اسلامی مودودی کے نظریہ اتحاد امت کی بجائے بھارتی وزیر اعظم مودی کے نظریہ فسادو دہشت گردی پر عمل کررہی ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں منیر گیلانی نے کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف ہم نے مفتی جعفر حسین،علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں طویل جدوجہد کی ہے اورہمیشہ واضح کیا ہے کہ اہل تشیع اور اہل سنت نے مل کر پاکستان بنایا۔وہ گروہ جن کے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کی مخالفت کی اور قائداعظم کو’کافر اعظم‘ کہا،آج ملکی سلامتی سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم پرعزم ہیں کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ اس ملک کی حفاظت کریں گے۔ماضی میں بھی کبھی شریعت بل کے نام پر، کبھی ناموس صحابہ کے نام پر اہل تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر ملت جعفریہ نے ہمیشہ ایسی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے ہماری قربانیوں کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔ہم سر اٹھا کر چلنے والے ہیں۔ انشاء اللہ اب بھی سرخرو ہوں گے۔ چور دروازے سے کانگریسی ملاوں کے بزرگوں نے پہلے بھی کوششیں کیں کہ اہل تشیع کو دبایا جائے لیکن ہر بار ان کی چوری پکڑی گئی اور انہیں منہ کی کھانا پڑی۔ الحمد للہ اب بھی متنازعہ بل کی سازش پکڑی جاچکی ہے۔
کل قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں اور عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، گورنر سندھ
کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کل قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، لیپ ٹاپ، سیل فون اور عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، لوگ اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ لے کر آئیں۔مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یومِ آزادی پر قافلہ آزادی نکالیں گے، عوام کل پاکستان کا پرچم لے کر شارع فیصل پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ شارع فیصل سے ہم ریلی لے کر نمائش چورنگی تک آئیں گے، کل ہم لاکھوں پرچم تقسیم کریں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سیہمارا امیج پوری دنیا میں خراب ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں 9 مئی کے واقعے کو 14 اگست کی خوشی سے تبدیل کرنا ہے۔