Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا عبید اللہ چترالی شہید کے فرزند مولانا حزب اللہ چترالی ایم ایم اے کے حق میں الیکشن سے دستبردار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مولانا عبیداللہ چترالی شہید کے فرزند اور جانشین مولانا حزب اللہ چترالی نے PKIاور NAون چترال سے اپنے کاغذات نامذدگی واپس لیکر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں مولانا عبدالاکبرچترالی اورمولانا ہدایت الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گے چترال پر یس کلب میں قاری عبدالرحمن قریشی ، مولاناعبدالاکبر چترالی ، مولانا ھدایت الرحمن مولانا محمدالیاس ، مولانا شیرکریم شاہ اور قاضی نیسم کی موجودگی میں پرس کلب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا حزب اللہ نے کہاکہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاتھا تاہم متحدہ امجلس عمل کے اکابریں قاری عبدالرحمن قریشی ، مولانا عبدالاکبرچترالی مولانا ہدیت الرحمن اور خصوصی طور پر قاضی نسیم کی درخواست پر وہ ایم ایم اے کے امیدواروں کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا اور متحدہ مجلس عمل کامقصداور منزل ایک ہی ہے اور میں غیر مشروطور پر ان کے لیے کام کروں گااورمتحدہ مجلس کی کامیابی میں اپنے خاندان سمیت بھرپور کردار ادا کروں گا اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے ضلعی امیرقاری عبد الرحمن قریشی نے ان کا شکریہ ادا کیا-


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11368