The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ملاکنڈ

Chitral Times

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ملاکنڈ

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ملاکنڈ

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ملاکنڈ

جنگلات میں آگ لگنے کی روک تھام سے متعلق اجلاس، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے صدارت کی، ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی بھی شریک ہوئے
سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) جنگلات میں لگنے والی آگ کے سد باب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران جنگلات میں لگنے والی آگ اور حادثات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسرناصر محمود ستی نے شرکت کی جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ وکنزر ویٹرز ملاکنڈ ریجن،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز ریسکیو1122، سول ڈیفنس حکام اور رپورٹنگ آفیسر پی ڈی ایم اے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے بروقت نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ و تحصیل سطح پر پیشگی اقدامات کی اشد ضرورت ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کیطرف سے قواعد و ضوابط متعلقہ اداروں کو ارسال کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنگلات کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کومتعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنرملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی سطح پر اجلاس منعقد کرنے کیاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر آنیوالی گرمیوں کے مہینوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس، محکمہ جنگلات، ریسکیو۔1122 اور سول ڈیفنس کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان اداروں کو کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے ہروقت چوکس رہنا ہو گا۔

کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں متعقلہ اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ ایک مہینے کے اندر جمع کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آگ لگنے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔