The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ممتاز ماہر تعلیم ،ادیب، محقق ودانشورگل مراد حسرت کی رحلت پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

Chitral Times

ممتاز ماہر تعلیم ،ادیب، محقق ودانشورگل مراد حسرت کی رحلت پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

ممتاز ماہر تعلیم ،ادیب، محقق ودانشورگل مراد حسرت کی رحلت پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ممتاز ادیب و شاعر محمد عرفان عرفان سنئیر صحافی و شاعر محمد جہانگیر جگر ، محکم الدین ایونی ، سنئیر نائب صدر پریس کلب سیف الرحمن عزیز ، شاعر وادیب سید نذیر حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری چترال پریس کلب عبدالغفار خان، معروف شاعر و صحافی محمد رحیم بیگ خاکسار، نور افضل اور نذیر احمد شاہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ممتاز ماہر تعلیم ،محقق و دانشور ادیب و شاعر گل مراد خان حسرت کی مختصر علالت کے بعد رحلت پر انتہائی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اور اسے چترال خصوصا ادب و ثقافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا گیا۔ اجلاس ان کی طرف سے چترال کی تاریخ و ادب کیلئےکئے جانے والے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اور اس امر کا اظہارکیا گیا۔ کہ مرحوم کے تحقیقی و تخلیقی کام اور کھوار ادب کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ اجلاس سے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی۔ اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا ۔ اور کہا گیا ۔کہ اس صدمے میں وہ بھی برابرکے شریک ہیں ۔

chitraltimes anjuman e khowar taziati ijlas