ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اسلام ا ٓباد( چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہء موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہء موسمیات کے مطابق شام یا رات میں بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔محکمہء موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو میں کم سے کم درجہء حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت میں منفی06، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہء موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کم سے کم درجہ? حرارت اسلام ا?باد میں صفر، پشاور، مظفر ا?باد میں 2، لاہور، سرگودھا، موہن جودڑو، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5، ملتان، بہاولپور اور سکھر میں 6 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔