The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک میں سردی کی شدت برقرار، چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا

Chitral Times

ملک میں سردی کی شدت برقرار، چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا

ملک میں سردی کی شدت برقرار، چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا

ملک میں سردی کی شدت برقرار، چترال کا درجہ حرارت منفی 4، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا

کراچی/ اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ۱۲ تک  ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں کم سے کم پارہ 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔دوسری جانب، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صبح و رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دْھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔۔

خیبر پختونخوا۔۔خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک رہنے جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ڈیرہ میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں چترال، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ ا?باد کے اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ سوات میں برفباری بھی ہوئی۔پشاور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال کا درجہ حرارت منفی 4، سے منفی7 تک ، مالم جبہ، دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔۔بلوچستان۔۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شدید سردی کے باعث قلات میں درجہ حرارت منفی 8 اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 جبکہ چمن، کان مہترزئی اور نوکنڈی میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ ڑوب میں کم سے کم 3، سبی اور جیوانی میں 7، گوادر میں 10 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

chitraltimes chitral weather update after snowfall 4

انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق پی ٹی اے کی تحقیقات میں متعدد وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار اور سروسز فراہمی میں خلل کے حوالے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کی تحقیقات میں متعدد وجوہات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹریکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچا، وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا۔اس میں کہا گیا کہ رپورٹ ستمبر میں 597 جی بی پی ایس، اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا، نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس ہوگیا، دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437 جی بی پی ایس رہا۔