The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

Chitral Times

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے سمیت کسی بگاس کو پر ٹن 356 ڈالر اور کسی کو 75 ڈالر پر لگائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ زیر بحث ا?یا۔چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ بتائیں 356 ڈالر پر بگاس کیسے لگایا اور 75 ڈالر پر کیسے لگایا؟چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ 2013 میں حکومت نے بگاس اور بائیوماس کے حوالے سے فریم ورک دیا، فرنس آئل پر بگاس پلانٹس کی کاسٹ 23.52 روپے بنتی تھی جبکہ گیس پر 8.1 روپے اور درآمدی کوئلے پر قیمت 5.77 روپے بنتی تھی۔ جب انڈیا میں بگاس کی قیمت کا تعین ہو رہا ہے تو یہاں کیوں نہیں، ہمارے پاس بگاس کی قیمت کے تعین کا کوئی میکانزم نہیں ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بگاس کی ایک قیمت ہے لین آپ نے کہہ دیا کہ بگاس کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، یہ بلکل درست بیان نہیں ہے، بگاس کا ڈالر کے ساتھ کیا مطلب ہے، یہ تو لوکل را میٹریل ہے نا۔چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ گنے سے اتنا بگاس نکل رہا ہے اس ویسٹ کی ایک قیمت ہے جبکہ ملز وہ ویسٹ سیل بھی کرتی ہیں تو پھر قیمت کا تعین کیوں نہیں ہو سکتا، بگاس کی قیمت تو پانچ دس گنا نہیں بڑھی لیکن بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔توانائی کمیٹی نے بگاس کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لینے کی تجویز دے دی۔

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مل کر مختلف اداروں سے مل کر تاریخ میں پہلی بار جائزہ لیا ہے اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں، آئی پی پیز کے منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔انہوں ں ے کہا کہ فرنس آئل، کوئلے کی قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، مستقبل میں کون سے پلانٹ کون سے چاہئیں؟ ٹاسک فورس تمام معاملات دیکھ رہی ہے، پاور سیکٹر میں کوئی ایسا کارنر نہیں کہ بیس روپے اکٹھے کمی آئے یکمشت کمی کے بجائے بیس بیس پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی قیمتوں کا اوپر رہنا اور کم نہ ہونا سسٹین ایبل کے قابل نہیں ہے چند ہفتوں میں اچھی خبر ملے گی کچھ معاملات ایسے ہیں جو اس ہاؤس میں نہیں بتاسکتے، ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار ہیں۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی تمام پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ٹاسک فورس بات چیت کر رہی ہے امید ہے کنٹریکٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر حل نکل آئے گا۔