The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Chitral Times

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
Exif_JPEG_420

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد،گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پرہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔ تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہفتے کے دن سے بارش کا امکان ہے۔مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی اور گرد و نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

رواں برس کا حج سہولیات کے اعتبار سے پاکستانی عازمین کیلئے مثالی ثابت ہو گا، انیق احمد

لاہور(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمدنے کہا ہے کہ رواں برس کا حج پاکستانی عازمین کیلئے سہولیات کے اعتبار سے مثالی حج ثابت ہو گا، ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی ہے، حج کے موقع پر تمام خواتین کو پاکستانی پرچم والا عبایا مفت فراہم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں دارالحجاج حاجی کیمپ میں حاجیوں کے تربیتی سیشن کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر تربیتی سیشن میں ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور عبدالحکیم خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف ظہور، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجیب اکبر شاہ اور طاہر لطیف و دیگر بھی موجود تھے۔ نگران وفاقی وزیر انیق احمدنے کہا کہ حج خود سے خدا تک کے سفر کا نام ہے، حاجی اللہ کے مہمان ہیں اور ہمارے بھی، شفاف نظام کے تحت درخواست گذاروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت کا قلمدان سنبھالا تو سب پر واضح کر دیا تھا کہ سال2024میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے،انشااللہ رواں برس کا حج پاکستانی عازمین کے لیے ایک مثالی حج ثابت ہو گا اور جو سہولتیں ماضی میں نہیں ملیں وہ اس سال حاجیوں کو ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کے حوالے سے جہاں جہاں مسائل کی نشاندہی کی گئی ان پر وزارت نے پوری دلجمعی کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سلسلے میں سعوی عرب کے دورہ کے دوران حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا تھا وہاں پر قیام و طعام اور سفری سہولیات سمیت تمام بنیادی ضرور یات کو معیاری پایا۔ پاکستانی حاجیوں کو سعو دی عرب میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال حاجیوں کو زیارات مقدسہ کیلئے بسوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کی بھی سہولت میسر ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی ہے،ہم ہر حاجی کو سبز رنگ کاایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ حاجی اور اس کا سامان گم نہ ہو سکے،عازمین حج کوسات جی بی ڈیٹا 180 انٹرنیشنل کالنگ منٹس کے ساتھ سم بھی فری دی جائے گی تاکہ ا نہیں اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کرنے میں آ سانی ہو سکے،پاکستان میں موجود اس سال خواتین کو پہلی دفعہ مفت عبایا بھی دیا جائے گا جس پر پاکستانی پرچم بنا ہو گا جو ملک کی پہچان کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاج پاکستان کے سفیر ہیں، ان سے التماس ہے کہ وہ دوران مناسک حج ملک و ملت کی سلامتی، خوشحالی اور سر بلندی کیلئے دعائیں کریں۔