The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملاکنڈ ڈویژن کے میئرز اور تحصیل چیئرمینوں کا اہم اجلاس، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کو اپنی اصل صورت میں بحال کرنے کا مطالبہ

Chitral Times

سوات ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے میئرز اور تحصیل چیئرمینوں کا اہم اجلاس چکدرہ فشنگ ہٹ میں منعقد ہوا جس میں چترال سے تحصیل چیئرمین چترال شہزادہ آمان الرحمن سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مختلف ضلعوں کے میئرز اور تحصیل چیئرمینوں نے بھر پور شرکت کی سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کو اپنی اصل صورت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن وا مان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن وا مان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر بلدیاتی نمائندگان اپنے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

اجلاس میں کوارڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی گئی جس کیلئے سوات سٹی میئر شاہد علی خان کو صدر،ڈاکٹر خلیل باجوڑ انفارمیشن سیکرٹری، فیروز شاہ تحصیل ادینزئی چکدرہ فنانس سیکرٹری مقرر کئے گئے اور ہر ضلع سے مذکورہ کمیٹی کیلئے ممبران بھی چن لئے گئے جس میں سوات سے تحصیل چیئرمین کبل سعید خان، بونیر سے روزی خان، شانگلہ سے حاجی سدید الرحمان، لوئر دیر سے فیروز شاہ خان، اپر دیر سے آیان اللہ خان، باجوڑ سے ڈاکٹر خلیل، چترال سے جمشید اور امان الرحمان شامل ہیں اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے حقوق سمیت اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی بہت جلد احتجاج کی کال دینے پر اتفاق ہوا۔

chitraltimes tehsil chairmans mayor malakand division meeting