Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈڈویژن کےتمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں دستیاب ہیں.. ڈاکٹرشیدا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق فرائض انجا م دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے ۔انہوں نے سوشل میڈیامیں ہسپتال کے خلاف من گھڑت خبر کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کو میڈیسن بازار سے خرید کر لانے اوردیگرمسائل کے حوالے خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
اس حوالے سے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگوہوئی جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا.
2 16


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10716