Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Posted on
شیئر کریں:

معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے افطارڈنرسے خطاب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے غیر ملکی سفرا کے اعزاز میں افطار ڈنر میں مہمان خصوصی کے طورپراپنے خطاب میں کہی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پا جائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی اور ہم جی 20 میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے سفرا کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر آئی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر فروغ کیلئے اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، امید ہے حکومت اس جانب خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی کوششوں سے موجودہ مشکل حالات پر جلد قاپو پا لیا جائے گا۔

 

چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت بہتر کرنے کیلئے برآمدات کو تیزی سے فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ غیر ملکی سفارتکار اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔چیمبر کے نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، غیر ملکی سفارتکاروں اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت اگر کاروبار کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرے تو تاجر برادری معیشت کو موجودہ مسائل سے جلد نکال سکتی ہے۔نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ احسن بختاوری کی کوششوں سے بزنس کمیونٹی کیلئے ایک پرکشش پیکج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت نووا سٹی میں رہائشی اور کمرشل پلاٹ کی خریداری پر ان کو مناسب ڈسکانٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نووا گروپ خطے میں انڈسٹریل پارک کی تعمیر کی کوششوں میں بھی چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔

 

چیمبر کے سابق صدر ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر برادری پر امید ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کر لیں گے جس سے پاکستان اپنے موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بحران سے نکلنے کے بعد حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے تا کہ ملک اپنے پاں پر کھڑا ہو سکے اور یقین دلایا کہ تاجر برادری اس مقصد کے حصول میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ترکمانستان کے سفیرعطاجان مولاموف، قازقستان کے سفیر یرڑان کِسٹافن، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف،کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیو، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی، انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو اور شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی سمیت سعودی عرب، آسٹریلیا، ملائیشیا، پولینڈ، سری لنکا، نیپال، جمہوریہ ترک شمالی قبرص اور دیگر ممالک کے سفرا اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر چیمبر کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو ٹویٹ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ صرف بیان بازی اورتقاریر ہی کی ہے،قوم ان کی وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارگردگی سے متعلق پوچھنے میں حق بجانب ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج کے معاشی،سیاسی اورانتظامی مسائل وچیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72929