Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں بونی میں تقریب اورمستوج پہنچنے پرپرتباک استقبال

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)جی ایچ ایس ایس مستوج کی انٹرسکولز پرونشل چیمپئن فٹ بال ٹیم مستوج پہنچنے پر ان کا پرتباک اسقبال کیا گیا . درجنوں‌گاڑیوں‌کی قطارمیں‌ انھیں بونی سے مستوج پہنچایا گیا. راستے میں‌مختلف مقامات پر ان کو خوش امدیدکے ساتھ پھولوں‌کی پتیاں‌ان پرنچھاورکئے گئے. شدید سردی اوربرفباری کے باوجود لوگ کثیر تعداد میں‌ان کی استقبالیہ تقریب میں‌شرکت کیں. اورڈھول کی تھاپ پرمستوج بازار میں ان کا استقبال کیا گیا.
.
اس سے قبل صوبائی سطح پر مقابلہ جیت کر آنے والی ہائیر سکینڈری سکول مستوج ٹیم کے اعزاز میں بونی ہائی سکول میں ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں ہائی سکول بونی کے پرنسپل،سٹاف،دفتری عملہ، انتظامیہ کے افیسران اور علاقے کے معتبرات موجود تھے۔ اپرچترال میں تعینات ہونے ہونے والا پہلا ضلعی ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک بھی دفتر کا چارچ لینے سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے ہائی سکول بونی پہنچ گئے اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہال میں موجود تھے۔

اے۔ڈی۔ای۔او اکرام الدین لال نے نظامت کی فرائض انجام دی۔ صدارت ضلعی ایجوکشن افیسر ذوالفقار الملک نے کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمٰن تقریب کے آغاز میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے شاہینوں کے استقبال اور حوصلہ دینے کے لیے موسمی خرابی اور برف باری کے باوجود کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔ انھوں نے مستوج سے لیکر صوبائی دارالحکومت تک ناقابل شکست کارکردگی انجام دینے پر ہائیر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں، پرنسپل،کوچ اور دوسرے منتظمین کو ہائی سکول بونی کے جملہ اسٹاف کے طرف سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کی تاریخ میں پہلی بار جو اعزاز مستوج سکول نے ہمیں دلائی ہے وہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بعد میں وینر کھلاڑیوں اور سکول انتظامیہ کو ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول مستوج مظہر علی شاہ نے اپنے خطاب میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کے ساتھ مختلف شکل میں ہمدردی اور تعاون کی۔ انہوں نے کہا کہ شائد آ پ سب کی دعاوں اور دلی ہمدردیوں کے بیغر جو اعزاز ہمیں ملا ہے یہ ناممکن تھا۔

پروگرام کے ٓاخر میں صدرِ تقریب ضلعی ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ میں جس ضلع پر چارج سنبھال رہا ہوں وہاں کہ لوگ تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبے میں بھی اعلیٰ کارکردگی میں نمایاں ہیں۔انھوں نے مستوج ہائیر سکینڈری سکول کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری دلی خواہش ہوگی کہ میری موجودگی میں اپر چترال تعلیمی میدان میں نما یاں کارکردگی دیکھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں بھی مقام پیدا کرے۔
ghss mastuj team reached mastuj1

ghss mastuj team reached mastuj2

ghss mastuj team reached upper 1

ghss mastuj team reached upper 4

ghss mastuj team reached upper 3

ghss mastuj team reached upper 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30833