Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال ، گیارہ مئی سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا

شیئر کریں:

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال ، گیارہ مئی سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( نیٹکو ) نے 11 مئی سے مستوج (اپرچترال ) سے گلگت کوسٹر سروس شروع کرنے کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیٹکو سروس گذشتہ ایک دہائی سے مستوج اور گلگت کے درمیان لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر آمدورفت کی سہولت مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تاہم چترال سائڈ پر مستوج سے بونی تک انتہائی خراب اور کھنڈر سڑک کی وجہ سے اس سروس نے اپنا آخری سٹاپ مستوج میں قائم کیا تھا ۔ جس سے بونی اور لوئر چترال جانے والے مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ اب مین چترال مستوج روڈ پہلے کی نسبت بہتر ہو گیا ہے ۔ اور کوسٹر سروس سے گلگت اور چترال کے مسافروں اور سیاحوں کو سہولت ملے گی ۔ خصوصا حالیہ دنوں میں چترال میں منعقد ہونے والی کالاش فیسٹول (چلم جوشٹ ) دیکھنے کے خواہشمند گلگت کے ہزاروں سیاحوں کو چترال آنے میں بہت سہولت ملے گی۔ عوامی حلقوں نے نیٹکو کوسٹر سروس شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
88576