The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: تحریک انصاف کا عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Chitral Times

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: تحریک انصاف کا عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: تحریک انصاف کا عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: تحریک انصاف کا عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری نے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔تحریک انصاف نے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ابہام ہونے کا جواب بھی جمع کرادیا، عدالت سے یہ استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلہ پر عمل کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے۔واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں (پی ٹی ا?ئی کے حمایت یافتہ) اراکین کی بنیاد پر تخلیق پانے والی خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے کی بجائے دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو الاٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن اور پشاو رہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ پی ٹی آئی بحیثیت جماعت مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی قانونی و آئینی حقدار ہے۔

عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں: ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر غلط الزام ہے کہ حالیہ انتخابات پر صرف ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے زیادہ اخراجات کا تقاضہ کیا تھا، عمر ایوب کا پروپیگنڈا ہے کہ اس طرح الیکشن ملتوی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، حقیقتاً عام انتخابات 2018ء کے اخراجات 28 ارب روپے سے زیادہ تھے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کے لیے زیادہ اخراجات کی وجوہات، افراطِ زر، ووٹرز کی تعداد میں اضافہ تھا، عام انتخابات 2024ء  کے لیے زیادہ اخراجات کی وجوہات میں پولنگ اسٹیشنز اور عملے میں اضافہ، اضافی بیلٹ پیپر ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی اخراجات کم کرنے کی کوشش ہے، عام انتخابات 2024ء کے حقیقی اخراجات ساڑھے 33 ارب روپے تھے۔