The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی گاڑیوں کی ریکارڈ کا معاملہ، 8 دن میں غائب سینکڑوں گاڑیاں سامنے آگئیں،

Chitral Times

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی کی ہدایت پر محکمہ صحت خیبر پختونخواکی سرکاری گاڑیوں کی ایچ آر ایم آئی ایس پر انٹریز شروع ہوگئیں ہیں۔ ایچ آر ایم آئی ایس کی ریکارڈ پر سرکاری گاڑیوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر 671 تک پہنچ گئی ہے. مشیر صحت احتشام علی نے ہدایت کی ہے کہ 31 اکتوبر تک تمام ڈی جیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ان کے زیر انتظام گاڑیوں کی تفصیل آن لائن جمع کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے جس کے بعد جس بھی دفتر کے مجاز افسر نے انٹری یقینی نہیں بنائی اس کے فی الفور تبادلے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ کے مطابق اب تک 671 گاڑیوں کی ڈیجیٹل تفصیلات پورٹل پر اپلوڈ کی جاچکی ہیں جس میں انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے اپنی 40 گاڑیوں کی انٹری یقینی بنائی ہے۔ اسی طرح مختلف ڈی ایچ اوز، ایم ایس اور دیگر مراکز صحت کی گاڑیوں کی بھی انٹری جاری ہے۔ اب تک ٹی بی کنٹرول پروگرام اپنی ساری گاڑیوں کی انٹری میں ناکام رہا ہے جہاں پر زیادہ تر گاڑیوں کا ریکارڈ تاحال غائب ہے۔ واضح رہے محکمہ صحت نے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر خریدی گئی، عطیہ کی گئی اور پروجیکٹ میں لی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھی۔ محکمہ صحت نے ڈیش بورڈ پر انٹری نہ ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت ا ور تیل کا بجٹ بند کرنے، ایکسائز محکمے کو ان کیخلاف کاروائی کرنے اور ڈی جی آڈٹ کو ان گاڑیوں کیخلاف آڈٹ پیرے ریکارڈ کرانے کیکئے متعلقہ محکموں کو مراسلے بھی جاری کئے ہیں۔