The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ ڈیٹا جاری کردیا

Chitral Times

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ ڈیٹا جاری کردیا

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ ڈیٹا جاری کردیا

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ ڈیٹا جاری کردیا
پورے پاکستان میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوا محمود اسلم نے کہا ہے کہ سال 2023 میں ڈینگی کے 20566 مُشتبہ کیسز رپورٹ ہوئیں،19013 کیسز کی سکریننگ کے بعد 747 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی جبکہ امسال ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی پچھلے سال کے 22960 کیسز کی نسبت امسال کیسز 747 رپورٹ ہوئیں یہ تفصیلات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر سے ایک بیان میں جاری کیں،سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت امسال ڈینگی کیسز میں 97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، محدود وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود شہری دفاع و دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، پورے پاکستان میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے: سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروا تلف کرنے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 9 ہزار سے زائد گھروں کے اندر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر لاروا کُش ادویات ادویات کا استعمال کیا گیا جبکہ تین کروڑ سے زائد ممکنہ لاروا رکھنے والی جگہوں کا معائنہ کیا گیا، محمود اسلم کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے 2 لاکھ سے زائد آگاہی پیغامات پہنچائیں، ڈینگی آگاہی واک سمیت 4462 آگاہی لیکچرز دیے گئے ہیں، محکمہ صحت و لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین ہزاروں ڈینگی کیسز 747 تک محدود کرنے پر داد کے مستحق ہیں۔انھوں نے اس حوالے سے علمائے کرام، ڈویژنل کمشنرز سمیت صوبہ بھر کے ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ علما ئے کرام پولیو مہم سمیت دیگر حکومتی اقدامات کے حوالے سے عوام میں آگہی بیدار کرنے کے لئے مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔