Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کے زیر انتظام صوبائی سطح پر حفظ وقرات کے مقابلوں کا انعقاد

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کے زیر انتظام صوبائی سطح پر حفظ وقرات کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف شعبوں میں یہ مقابلے پہلے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 31 جنوری2022 تک ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع اور تحصیل خطباء ا وقاف کی زیر نگرانی ضلع سطح پر منعقد ہوں گے اور صوبائی دارحکومت پشاور میں بمقا م اوقاف آڈیٹوریم عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں 15فروری2022 بروز منگل صبح 9 بجے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے حفاظ اور 16 جنوری 2022بروز بدھ صبح 9 بجے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے قاری حضرات مقابلے میں حصہ لیں گے۔جبکہ 17 فروری 2022بروز جمعرات صبح 9 بجے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی حافظات و قاریات مقابلے میں حصہ لیں گی۔اس سلسلے میں خواہشمند طلباو طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں بروقت رابطہ کر کے مذکورہ مقابلے کے لئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں ذاتی خط و کتابت نہیں کی جائے گی اور صوبائی سطح کے مقابلوں کے لیے کسی بھی فرد کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
54702