محمد اقبال کالاش کا اعزاز، علاقے سے پہلا لیکچرر بھرتی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) کالاش ویلی رمبور کے گاؤں کیلاش گرام سے تعلق رکھنے والا ہونہار نوجوان محمد اقبال کیلاش نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمیشن کا امتحان پاس کرکے علاقے اور کمیونٹی سے پہلے اقلیتی نشت پرباٹنی BPS 17 کا لیکچرربھرتی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔وہ اس سے پہلے لوکل گورنمنٹ میں بطور ویلج سیکریٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اقبال اپنے علاقے سے پہلی شخصیت ہیں جنھوں نے پبلک سروس کمیشن کے تھرو گزیٹڈ پوسٹ پر تعینات ہوے ہیں۔
