Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محراب نبی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، موت سانس کی نالی بند ہونے سے ہوا…رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) 23دسمبر کی رات پشاور میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے چترالی نوجوان محراب نبی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور سے جاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل کی کوئی واضح نشانات نہیں پائے گئے ہیں ۔ تاہم موت کا باعث سانس کی نالی بند ہونا قرار دیا گیا ہے ۔ اور ساتھ بدن کے مختلف حصوں میں معمولی زخم کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق لاش پوسٹمارٹم کیلئے وقوعہ کے 12 گھنٹے بعد ہسپتال پہنچا یا گیا ۔
متوفی کے بھائی غلام نبی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے ۔ اور وقوعہ کے وقت محراب نبی کے ناک سے کافی مقدار میں خون بہہ گیا تھا۔اورکپڑے پھاڑے گئے تھے. ان کا مذیدکہنا ہے کہ انھوں نے وقوعہ کے وقت تھانہ پہاڑی پورہ کے پولیس کو بھی اپنابیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے لہذا متعلقین کو شامل تفتیش کیا جائے۔ مگر پولیس نے خودساختہ رپورٹ درج کرکے مجرمان کو بچانے کی کوشش کی ہے ۔ان کے مطابق محراب نبی کے کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ روم ہے جس کا ایک دروازہ ساتھ والے دوسرے کمرے میں نکلتاہے ۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے ان کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے ۔
یادرہے کہ محراب نبی کا تعلق کشم سے تھا اور و ہ پشاور کے ایک نجی تعلیمی ادارے سے منسلک تھا۔ جبکہ ان کی رہائش سکول کے احاطے میں ہی تھا۔انھوں نے حال ہی میں پی ایم ایس کی تحریری امتحان بھی پاس کرکے انٹرویو کا انتظارکررہا تھا۔
mehrab nabi murder report 1

mehrab nabi murder report 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
17748