The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مارچ کے بجلی بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا: حماد اظہر

Chitral Times

مارچ کے بجلی بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا: حماد اظہر

مارچ کے بجلی بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا: حماد اظہر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بِلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، یہ ریلیف وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بجٹ آنے تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔