لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بونی مستوج روڈ نزد بونی پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند
اپر چترال( چترال ٹائمزرپورٹ ) مستوج روڈ بونی پل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار اپر چترال، احسان اللہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور حیات خان سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ،ڈبلیو کے ہمراہ متاثرہ جگہے کا معائنہ کیا۔
ڈی سی اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیادہ برفباری اور برف پگھلنے سے مذکورہ جگہ پھسلن کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوچکا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط عافیت کے مصداق مذکورہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیاگیا۔
چونکہ بونی مستوج روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے لہذا ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے لئے متبادل روٹ کے لئے کوششیں جاری ہے۔
مذید براں قدرتی افات کی وجہ سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال منعقد ہوا۔
اس ہنگامی میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ،ڈبلیو نے شرکت کی۔
سب ڈویژنل افسر سی،اینڈ،ڈبلیو نے اس بات کی یقین دیہانی کی کہ برفباری سے منقطع تمام روڈز مشنریوں کے زریعے جلد بحال کردئے جائیں گے۔



