Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹ اویر پل انتہائی محدوش حالت میں ہے، نوٹس لیا جائے۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے خوبصورت گاؤں لوٹ اویر کا واحد جیب ایبل پل (گوچھغری پل) انتہائی مخدوش حالت میں ہونے کیوجہ سے حکمرانوں کی بے حسی کا نشان بنا ہوا ہے۔ پل کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس بھی وقت بڑا حادثہ ونما ہو سکتا ہے۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ چترال میں قومی و صوبائی اسمبلی کے منتحب نمائیندگان کو سب سے زیادہ وؤٹ لوٹ اویر سے ملے تھے اور علما کرام اور مذہبی جماعتوں سے عقیدت ومحبت کا یہ سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے، مگر افسوس صد افسوس الیکشن مہم کے دوراں اویر کے سادہ لوح عوام سے ہزار وعدوں کے باوجود ایک وعدہ بھی نبھانہ سکے۔ اور لوٹ اویر کے عوام کسی بھی وقت ناگہانی حادثے میں اپنے پیاروں کے جانی و مالی نقصاں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ این اینڈ آر فنڈ اور یوسی لیول کے عوامی نمائندگاں بھی اپنے محدود بجٹ کے اندر رہ کر پل کی عارضی طور پر مرمت کر سکتے ہیں۔ ایم این اے اور ایم پی ایز کے لئے تو یہ معمولی کام ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ شاید سب لوگ کسی بھی بڑے حادثے کا انتظار کررہے ہیں۔ علاقےکے عوام نے فوری طور پر مذکورہ کی مرمت کا مطالبہ کیاہے بصورت دیگر کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ اور حکمرانوں پر ہوگی۔

chitraltimes lotovir bridge

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49213