Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری، دوران اپریشن آرندو سے پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری، دوران اپریشن آرندو سے پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان (PSP) کی سربراہی میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو علی احمد اور ٹیم نے تھانہ ارندو کے حدود میں سیریگال مائننگ پراجیکٹ ایریا اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 59 مورخہ 15/10/2023 جرم 147/148/149/506 PPC میں مطلوب ملزم عبداللہ ولد موبات خان عرف عفار سکنہ سیریگال دمیل کو گرفتار کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں لوئر چترال پولیس ,ڈی۔ایس۔بی اسٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

chitraltimes lower chitral police search and stricke operation ps arandu 1 chitraltimes lower chitral police search and stricke operation ps arandu 5 chitraltimes lower chitral police search and stricke operation ps arandu 4 chitraltimes lower chitral police search and stricke operation ps arandu 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80365