The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لاوی دروش میں پراسرار طور پر گمشدہ  ضعیف العمر شخص کی لاش کے مختلف حصے نالے سے برآمد

Chitral Times

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں لاوی میں ایک ضعیف العمر شخص کی لاش کے مختلف حصے گاؤں کے قریب ایک نالے کے کنارے مل گئے جوکہ دو ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ دروش ابرار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دو ماہ قبل حاجی ہمایون ساکن لاوی کی پراسرار گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی کہ وہ سوات میں ایک پیشی پر جانے کے بعد واپس گھر نہیں پہنچاجس پر پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 157کے تحت انکوائری شروع کردی اورمتوفی کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے ا ن کی لوکیش معلوم کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دن گاؤں کے قریبی ایک کھڈے سے ان کی لاش کے مختلف حصوں پر کسی کی نظر پڑنے پر ان کی باقیات کو جمع کرکے دفن کردئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جسم کے حصے سے نمونہ لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فارنزک لیبارٹری بھیجوادی گئی ہے۔ان کی لاش کے حصے ملنے کے بعد پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

haji homayun lawi drosh

سوشل میڈیا سے لی گئی حاجی ہمایون کی فائل فوٹو